Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری: کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، ذمہ داروں پر ایف آئی آر کٹواؤں گا: اسپیکر کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری: کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، ذمہ داروں پر ایف آئی آر کٹواؤں گا: اسپیکر کا اعلان
پاکستان

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری: کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، ذمہ داروں پر ایف آئی آر کٹواؤں گا: اسپیکر کا اعلان

Published September 10, 2024
Tags: Featured اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ایکشن لینے کا اعلان پارلیمنٹ کے احاطے سے ہونے و الی گرفتاریوں جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے احاطے سے ہونے و الی گرفتاریوں پر ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ رات کے واقعے پر بات کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ اس پر ہر صورت اسٹینڈ لینا پڑے گا، نہ صرف سارے گیٹس (دروازوں) کی بلکہ ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتا ہوں کہ 2014 میں ایک جماعت اور ان کے کزن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو اس کرسی پر تھا، اس لحاظ سے بدقسمت ہوں وہ پہلا حملہ تھا، دوسرا حملہ مولانا صلاح الدین ایوب کے کمرے پر چھاپہ پڑا، وہ بھی ہماری بدقسمتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ جس طرح آئے ہیں اس پر ایکشن لیں گے اس پر خاموش نہیں رہیں گے، 2014 میں، میں نے خود مقدمہ درج کرایا تھا، آج بھی ایف آئی آر کٹوانا پڑی تو جن لوگوں نے یہ کیا ان پر ایف آئی آر کٹواؤں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے ، ڈپٹی اسپیکر، وزیر قانون، علی محمد خان اور دیگر کے ساتھ مل کر اس پر لائحہ عمل بنائیں گے، ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو بھی طلب کرلیا۔

یاد رہے کل رات پی ٹی آئی کے کچھ ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ بلڈنگ کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں شدید ردعمل دیا۔

TAGGED:Featuredاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادقایکشن لینے کا اعلانپارلیمنٹ کے احاطے سے ہونے و الی گرفتاریوںجس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیںہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جماعت نہم 2025ء کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری، 18اکتوبر آخری تاریخ
Next Article وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارت میں امریکی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ رہی ہے، جس کی بڑی…

August 12, 2025
پاکستان

ملک بھر میں عوام آٹےکے لیےٹھوکریں کھانے پر مجبور

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی سے پشاور تک ملک بھر میں آٹے کا رونا ہے اور عوام سستے آٹے کے…

January 10, 2023
پاکستانتازہ ترین

عمران خان اور شہباز شریف کا مل بیٹھنے کا عندیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مل بیٹھ کر مسائل…

March 16, 2023
دنیا

سعودیہ اسرائیل تعلقات معمول پر لانےکیلئے کام کر رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

وائٹ ہاؤس (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات…

September 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?