Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ
صحت

سندھ پر ڈینگی اور ملیریا کاحملہ: 32 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

Published September 9, 2023
Tags: Featured انفیکشن کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہے ڈینگی کے کُل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے سول ہسپتال کراچی میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ میں ایک جانب ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کے سبب یہ خوف پیدا ہوگیا ہے کہ یہ بیماری آئندہ ہفتوں میں آبادی کے بڑے حصے کو متاثر کر سکتی ہے، دوسری جانب ملیریا کے پھیلاؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے ایک بڑے سرکاری ہسپتال میں ایک دن میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

صحت کے مختلف مراکز سے اکٹھی کی گئی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ ملیریا گزشتہ چند ماہ میں تشویش کا ایک بڑا سبب بن گیا ہے، جس سے شہر کے سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سرکاری اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کررہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ملیریا کے صرف چند سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اندرون سندھ صورتحال اس کے برعکس ہے جہاں ہزاروں افراد ملیریا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں صرف حیدرآباد ڈویژن میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں مئی میں ملیریا کے 213، جون میں 255، جولائی میں 277 اور اگست میں 474 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس کے سبب کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈینگی کے کُل 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے کسی بھی متاثرہ شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

تاہم سندھ کے متعدی امراض کے ہسپتال اور ریسرچ سینٹر سے جمع کیے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں سال مئی میں ملیریا سے 2 اور جون میں ڈینگی سے ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

رواں برس ہسپتال میں ملیریا سے متاثرہ کُل 320 مریضوں (مئی میں 37 اور جون میں 52) کا علاج کرایا گیا جہاں جولائی میں مریضوں کے داخلے کی تعداد 52 تھی جو گزشتہ ماہ بڑھ کر 133 ہو گئی۔

ہسپتال نے رواں برس ڈینگی کے 102 مریضوں کا بھی علاج کیا، رواں ماہ (ستمبر) ملیریا کے 14 اور ڈینگی کے 5 مریض علاج کے لیے داخل کیے گئے تھے۔

انڈس ہسپتال (کورنگی کیمپس) کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں جولائی میں ملیریا کے 20 اور اگست میں 36 مریض داخل ہوئے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈینگی کے 8 مریض علاج کے لیے داخل کیے گئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ملیریا کے 9 اور ڈینگی کے 3 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اعداد و شمار میں فرق کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ملیریا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے زیادہ تر مریض ہسپتالوں کے بجائے کلینکس میں رپورٹ کیے گئے اور صحتیاب بھی ہوگئے، محکمہ صحت کو ڈیٹا ہسپتالوں کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے، تاہم ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی ایک محدود تعداد پیچیدگیوں کا شکار ہوئی اور ہسپتالوں کا رخ کیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کا کوئی ذکر سرکاری اعداد و شمار میں نہیں ہے۔

ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر کلب حسین کے مطابق رواں ہفتے ملیریا کے کیسز میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ اپنے ہسپتال میں جن 500 سے زیادہ کیسز کا معائنہ کرتے ہیں ان میں سے 100 سے زیادہ مریض ملیریا سے متاثرہ ہوتے ہیں، مریضوں کی بڑی تعداد شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے بالغ افراد پر مشتمل ہے۔

وبا کے پھیلنے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں غیرصحت بخش حالات کے سوا مچھروں کی وسیع افزائش کی اور کیا وجہ ہو سکتی ہے جس نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔

ان کے مطابق ملیریا کے زیادہ تر کیسز میں پلاسموڈیم وائیویکس شامل ہے، یہ ملیریا کی ان 6 اقسام میں سے ایک ہے جو عام طور پر انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفیکشن کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہے جس کے بعد ہم بخار کو کم کرنے اور مریض کے پلیٹلیٹ کی سطح کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے بعد اینٹی ملیریا ادویات دی جاتی ہیں، اکثر مریضوں کو ہسپتال میں تقریباً 4 گھنٹے تک علاج کروانے کے بعد ڈسچارج کر دیا جاتا ہے، پلازموڈیم وائیویکس شدید اور مہلک انفیکشن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

پرانے شہر کے علاقے میں ایک کلینک چلانے والے سینئر جنرل فزیشن ڈاکٹر الطاف حسین کھتری نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتوں سے ملیریا کے 4 سے 5 مشتبہ کیسز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کلینک میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران ملیریا کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، آج میں نے 3 ایسے مریض دیکھے جن کا ملیریا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، زیادہ تر مریض لیاری، شیرشاہ، لی مارکیٹ، حب چوکی، گڈاپ اور ہاکس بے سے آرہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملیر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں مئی (120 کیسز) کے بعد سے ملیریا کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جون میں مجموعی طور پر 156، جولائی میں 173 اور اگست میں 254 کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ مقامی حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے ناکافی اقدامات کو ظاہر کرتے ہیں۔

TAGGED:Featuredانفیکشن کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہےڈینگی کے کُل 828 کیسز رپورٹ ہوچکےسول ہسپتال کراچی میں ملیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مراکش میں قیامت خیز زلزلہ، 850 افراد ہلاک، 672 زخمی
Next Article مظفر گڑھ میں انوکھے بچے کی پیدائش، دل سینےباہر مگر تندرست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

کنجوس والدین ٹکٹ کیلیے شیر خواربچےکو ایئرپورٹ پر چھوڑ گئے

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی ائیرپورٹ پر والدین نے کنجوسی کی حد کردی اور اپنے شیر خوار کا ٹکٹ خریدنے…

February 5, 2023
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے…

May 2, 2024
دنیا

ٹرمپ ٹیم نے پینٹاگون افسران کو برطرف کرنے کی تیاری شروع کردی: خبر ایجنسی کا دعویٰ

(ویب ڈٰیسک): واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے…

November 14, 2024
پاکستانکھیل

لاہوربارش میں دورہ: گاڑی سے فیملی پر پانی اڑانے پروہاب نےمعافی مانگ لی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش میں اپنی وائرل…

July 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?