Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی پولیس آفس پر حملہ،اہلکار سمیت 2 افراد شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی پولیس آفس پر حملہ،اہلکار سمیت 2 افراد شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

کراچی پولیس آفس پر حملہ،اہلکار سمیت 2 افراد شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

Published February 17, 2023
Tags: 2 افراد شہید 3 دہشت گرد ہلاک Featured دہشتگردوں کے حملے کے پی او پر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے تبادلےمیں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ شام 7 بجکر 10 منٹ پر کیا گیا، کراچی پولیس آفس میں 8 سے 10 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں اور ہیڈکوارٹرز کی لائٹس اور دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پولیس لائنز سے داخل ہوئے اور دہشت گرد کے پی او کے پارکنگ ایریا میں بھی موجود ہیں۔

حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور پولیس نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سےگھیرے میں لے لیا ہے اور شارع فیصل کے دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کے پی او کی تیسری منزل کو بھی کلیئر کرا لیا گیا ہے اور عملے کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔کے پی او کے دفاتر سے ریسکیو کیے گئے 20 افراد کو گراؤنڈ فلور پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے مطابق کمانڈوز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور عمارت کا چوتھا فلور بھی کلیئر کرالیا گیا ہے، دہشت گرد عمارت کی چھت پر موجود ہیں، ایس ایس یو کے اسنائپرز اطراف میں تعینات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جب سکیورٹی اہلکار گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمارت کی بالائی منزل کی طرف پہنچے تو کراچی پولیس آفس کی چھت پر دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پوری تیاری سے آئے تھے، دہشت گردوں نے 2 سے 3 اطراف سےحملہ کیا، عمارت میں 40 سے 50 لوگ موجود ہیں، حملہ آوروں سے سخت مقابلہ کر رہے ہیں، شہر بھر کی نفری موجود ہے، رینجرز اور فوج بھی ہے، دہشت گردوں کی حتمی تعداد نہیں معلوم، عمارت کے اندر لوگ محصور ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

10 زخمی اور دو لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں.پولیس حکام نے دہشتگرد حملے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ دونوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 10 زخمی اور دو لاشیں لائی جاچکی ہیں، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ایک زخمی ریسکیو اہلکار کو 2 گولیاں لگی ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کراچی صدر پولیس لائن کے احاطے سے چاروں گیٹ کھلے ایک کار ملی ہے.کراچی صدر پولیس لائن کے احاطے سے ایک کار ملی ہے جس کے چاروں گیٹ کھلے ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس ہیڈ آفس کے مین گیٹ کے پاس سے بھی ایک کار ملی ہے، دہشت گرد ان دو کاروں میں سوار ہوکر حملے کیلئے پہنچے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ چیک کر رہا ہے، ایک گاڑی عمارت کےعقب، دوسری سامنےکھڑی ملی ہے، حملہ آوروں نے چھت پر پہنچ کر پوزیشن لے لی ہے، چھت پر جانے کا واحد راستہ سیڑھیوں سے ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گرد حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت کو بروئے کار لانا ہوگا، دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم توڑا نہیں جا سکتا، پوری قوم پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کے پی او پر حملے کی مذمت کی ہے۔ بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ پولیس پہلے بھی دہشتگردی کو کچل چکی ہے، پورا یقین ہےکہ دوبارہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

TAGGED:2 افراد شہید3 دہشت گرد ہلاکFeaturedدہشتگردوں کے حملےکے پی او پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہراہ فیصل: کراچی پولیس دفتر پر حملہ، شدید فائرنگ و دستی بم حملے
Next Article ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

چار حلقے کھلنے سےختم ہونیوالی حکومت سے کیا مذاکرات کروں؟ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے؛عمران خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اس حکومت سےکیا مذاکرات کروں جو 4…

August 3, 2024
کھیل

افغانستان کیخلاف میچ: پاکستان نے اپنا ہی کم ترین رنز کاریکارڈ توڑدیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 92 رنز ہی بناسکی جو پاکستان کا مجموعی…

March 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

سندھ میں امن امان صوفیوں اور ولیوں کی وجہ سے ہے؛ وزیر اعلیٰ

گمبٹ (ویب ڈیسک):معروف صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغازہوگیا .وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ…

April 5, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل

نیویارک (ٹیک ڈیسک): ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی…

July 26, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?