Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 29 رنز سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 29 رنز سے شکست
کھیل

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 29 رنز سے شکست

Published November 14, 2024
Tags: Featured برسبین میں کھیلا گیا پاکستان اور آسٹریلیا پاکستان کو 29 رنز سے شکست پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ فی اننگز 7 اوورزکا کھیل
Share
SHARE

برسبین – آسٹریلیا (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کے حسیب اللہ 12 اور صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عثمان خان اور سلمان آغا نے 4، 4 اور بابراعظم 3 رنز بناسکےجبکہ محمد رضوان، عرفان خان اور نسیم شاہ صفر پر آوٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کےزیویربارٹلیٹ اور نیتھن ایلیس نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ دوبالا کرنے کا سنہری موقع ہے۔

TAGGED:Featuredبرسبین میں کھیلا گیاپاکستان اور آسٹریلیاپاکستان کو 29 رنز سے شکستپہلا ٹی ٹوئنٹی میچفی اننگز 7 اوورزکا کھیل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، سلمان خان کی ٹیم کا شو سے لاتعلقی کا اظہار
Next Article ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے، بلاول
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

پی ٹی آئی احتجاج:اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون…

November 21, 2024
کھیل

تیسرا ون ڈے: فخرزمان کی سنچری، شاہینوں کے4 وکٹوں پر194 رنز

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے فخرزمان کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے…

January 13, 2023
پاکستان

ہاثم بھنگوار کو قانون پر عمل کرانا مہنگا پڑگیا:3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کےخط پر عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے…

October 30, 2024
پاکستان

شدید بارشوں کے پیشِ نظر انٹرنیٹ سروس سے متعلق ہدایت جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے شدید بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایت…

June 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?