Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بن گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بن گئے
کھیل

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ بن گئے

Published January 8, 2024
Tags: Featured بنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن بھاری اکثریت سے جیت پارلیمانی انتخابات
Share
SHARE

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی قیادت کرنے والے 36 سالہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑ ے مارجن سے شکست دی۔

ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے کرکٹر کی جیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست فتح ہے۔

شکیب نے الیکشن سے پہلے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ انہیں کسی سنگین رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے لیکن مقابلہ اب بھی انہیں پریشان کررہا ہے۔

بنگلادیشی کپتان نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے، وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں کپتان ہیں اور آئی سی سی رینکنگ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں نمبر ون پر ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کے عام انتخابات میں ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کی جماعت بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا جس کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

عوامی لیگ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد شیخ حسینہ واجد کے پانچویں مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

TAGGED:Featuredبنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسنبھاری اکثریت سے جیتپارلیمانی انتخابات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بنگلادیش انتخابات:عوامی لیگ کامیاب، شیخ حسینہ واجد 5 ویں مرتبہ وزیراعظم بنیں‌گی
Next Article کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے تحت122 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں‌کی تقریب منعقد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج انہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم کا تاجر برادری سے خطاب

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن ممالک کو ہم نے بوجھ سمجھ کر اپنے کاندھے…

April 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر اسٹار…

August 28, 2024
دنیا

چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیاں نیچے جاگریں، 36 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی…

May 2, 2024
پاکستان

اسموگ کے باعث پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا…

November 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?