Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلادیشی رکن اسمبلی کےبھارت میں غیر قانونی بنگالی شہری کے ہاتھوں قتل کی تصدیق، لاش کے ٹکڑے شاپرز میں پھینکنے کا انکشاف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بنگلادیشی رکن اسمبلی کےبھارت میں غیر قانونی بنگالی شہری کے ہاتھوں قتل کی تصدیق، لاش کے ٹکڑے شاپرز میں پھینکنے کا انکشاف
دنیا

بنگلادیشی رکن اسمبلی کےبھارت میں غیر قانونی بنگالی شہری کے ہاتھوں قتل کی تصدیق، لاش کے ٹکڑے شاپرز میں پھینکنے کا انکشاف

Published May 24, 2024
Tags: Featured بھارت میں بنگلادیش کے رکن اسمبلی کے قتل کی تصدیق جسم سے کھال اتاری گئی کولکتہ میں قتل کیا گیا لاش کے متعدد ٹکڑے کرکے انہیں پلاسٹک کے پیکٹس میں ڈالے
Share
SHARE

کولکتہ (ویب ڈیسک): بھارت میں بنگلادیش کے رکن اسمبلی کے قتل کی تصدیق کے بعد سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے چند روز قبل لاپتا ہونے والے بنگلادیش عوامی لیگ کے رکن اسمبلی انوار العظیم انور کے قتل کی تصدیق کی ہے جنہیں مبینہ طور پر کولکتہ میں قتل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ انور العظیم کو قتل کرنے کے بعد ان کے جسم سے کھال اتاری گئی اور ان کی لاش کے متعدد ٹکڑے کرکے انہیں پلاسٹک کے پیکٹس میں ڈال کر شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکا گیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی تحقیقاتی ایجنسی (سی آئی ڈی) کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے قتل کیس میں ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے جس کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی ذرائع کا بتانا ہےکہ ملزم کا نام جہاد حوالدار ہے جو ایک پیشہ ور قصائی ہے، جہاد بنگلادیش کے علاقے برکپور کا رہائشی ہے جو ممبئی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا۔

سی آئی ڈی ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ جہاد کو عوامی لیگ کے رہنما اور مقتول کے دوست اختر الزماں نے ہی قتل کی واردات کے لیے چنا تھا، اختر الزماں امریکی شہری ہے جس نے ملزم کو کولکتہ میں کرائے پر رہنے کے لیے سہولتکاری فراہم کی اور ملزم دو ماہ قبل کرائے پر کولکتہ رہنے کے لیے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملزم کولکتہ ائیرپورٹ کے نزدیک ہوٹل میں ہی مقیم تھا، اختر الزماں نے انور العظیم کے قتل کے لیے 5 کروڑ روپے خرچ کیے جس میں سے جہاد حوالدار کو بھی بڑا حصہ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش جہاد حوالدار نے رکن اسمبلی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس واردات میں مزید 4 لوگ بھی شامل ہیں جو بنگلادیش کے ہی شہری ہیں، ملزمان نے رکن اسمبلی کو کولکتہ کے علاقے نیو ٹاؤن میں ایک فلیٹ میں قتل کیا اور یہ قتل اختر الزماں کے کہنے پر ہی کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے قتل کے بعد لاش کی شناخت چھپانے کے لیے جسم سے کھال اتاری اور لاش کے کئی ٹکڑے کیے جنہیں پلاسٹک کے پیکٹس میں ڈال کر شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی رکن اسمبلی کو آخری مرتبہ نیو ٹاؤن کے فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا، یہ فلیٹ مقتول کے دوست کی ملکیت تھا جسے اس نے کرائے پر دے رکھا تھا۔

بنگلادیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی 13 مئی کو لاپتا ہوئے تھے، ان کے قتل کے سلسلے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے تاہم ابھی لاش برآمد کرنا باقی ہے۔

TAGGED:Featuredبھارت میں بنگلادیش کے رکن اسمبلی کے قتل کی تصدیقجسم سے کھال اتاری گئیکولکتہ میں قتل کیا گیالاش کے متعدد ٹکڑے کرکے انہیں پلاسٹک کے پیکٹس میں ڈالے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لیجنڈری مزاحیہ اداکار رنگیلا کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہے
Next Article کے الیکڑک کی 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست،نیپرا نےشراکت داروں سےرائے مانگ لی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے ہونے کا امکان

دبئی (ویب ڈیسک): گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت…

June 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ نے پاپ میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (شوبز ڈیسک): امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں آئیکونک گلوکار…

August 23, 2024
پاکستان

انتخابات از خود نوٹس کیس چار تین سے مسترد ہوا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے…

April 7, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف

نیویارک (ٹیک ڈیسک): اوپن اے آئی نے اپنا سب سے ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی…

August 8, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?