کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنا شروع ہوچکی ہے اور کراچی میں اگلے دو روز میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سندھ کے علاقے دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور روہڑی میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔