Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن: وفاقی محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی خردبرد ؛ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن: وفاقی محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی خردبرد ؛ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
پاکستانکاروبار

تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن: وفاقی محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی خردبرد ؛ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

Published August 22, 2025
Tags: Featured آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ رپشن اور عوامی پیسے کی خردبرد وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 376 ٹریلین روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، کرپشن اور عوامی پیسے کی خردبرد کے باعث ساڑھے 6 ارب روپے کا براہِ راست نقصان ظاہر کیا گیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق 25-2024 میں مجموعی طور پر 376 ٹریلین روپے کی مالی بے ضابطگیوں میں سے پیپرا قواعد کی خلاف ورزیوں سے 284 ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں اور سسٹم کی خرابی کے باعث 790 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کی نشان دہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واجبات کی عدم وصولی اور گردشی قرضے کے تصفیے میں ناکامی سے بھی سیکڑوں ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص اور نامکمل سول ورکس کے باعث 85 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا، واجبات اور ریکوری کے مسائل نے ڈھائی ٹریلین روپے کا بوجھ ڈالا اور صرف سرکلر ڈیٹ کے تصفیے میں ناکامی سے 1200 ارب روپے کا خسارہ ریکارڈ ہوا۔

قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 958 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، کمزور اندرونی کنٹرولز کی وجہ سے 677 ارب کا نقصان پہنچا اور ناقص اثاثہ جات منیجمنٹ سے 678ارب روپے ڈوب گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنٹریکٹ منیجمنٹ کے مسائل 280 ارب روپے کے نقصان کا باعث بنے، سروس ڈلیوری اور ویلیو فار منی میں کمزوریوں کے باعث 73 ارب روپے ضائع ہوئے، حکومتی حصص کی عدم وصولی سے 47 ارب اور زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی استعمال سے 44 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زائد ادائیگیوں، غیر مجاز اخراجات اور ریکوری کی کمی نے مزید اربوں روپے کا بوجھ ڈالا ہے اور رپورٹ میں سسٹم کی خرابی کے باعث790 ارب کے ٹیکس گیپ کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر محتاط سرمایہ کاری، ریونیو کی کم وصولی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی خامیوں اور بینک اکاؤنٹس کی ناقص منیجمنٹ سے بھی بھاری مالی نقصانات ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ بعض اداروں کی جانب سے آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر 8 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگی نوٹ کی گئی، آڈٹ رپورٹ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ کرپشن اور عوامی پیسے کی خردبرد کے باعث ساڑھے 6 ارب روپے کا براہِ راست نقصان ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹرپشن اور عوامی پیسے کی خردبردوفاقی وزارتوں اور محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی
Next Article کے پی اور پنجاب میں‌خطرناک ٹائپ 1 پولیو وائرس کی تصدیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر…

January 1, 2024
پاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ: FIA کیجانب سے فرح گوگی اور ان کا شوہر طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر…

February 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ پر پھر سے پی پی پی کا راج: تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100…

February 10, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا اے آئی پر مبنی سرچ انجن کااستعمال اب مفت نہیں ہوگا، فیس لاگو کرنےپرغور

نیو یارک (ٹیک‌ڈیسک): برسوں سے دنیا بھر میں اربوں افراد گوگل سرچ پر دنیا بھر کی معلومات مفت حاصل کر…

April 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?