Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلاول کی وارننگ رنگ لے آئی، وزیراعظم کی سندھ کےسیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلاول کی وارننگ رنگ لے آئی، وزیراعظم کی سندھ کےسیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری
پاکستان

بلاول کی وارننگ رنگ لے آئی، وزیراعظم کی سندھ کےسیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری

Published June 19, 2023
Tags: Featured بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کو وارننگ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہوگی، وزیراعظم نے جمعےکو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔خیال رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دےگی۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز نارووال میں میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کو وارننگ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا تھا، حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اور ماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں بجٹ سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

TAGGED:Featuredبجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہبلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کو وارننگہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کائنات کے راز کھولتی وہ فلم جو آپ بار بار دیکھنے پرمجبور ہو جائیںگے
Next Article نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ آج عہدے کا حلف اٹھائیںگے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سیڈا میں بغیر اشتہارات، خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشن کا انکشاف

مٹیاری (ویب ڈیسک): سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ملازمین بغیر…

February 20, 2024
پاکستان

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے…

May 9, 2023
پاکستان

مہنگائی،بیرونی آبادکاری کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا لانگ مارچ

لکی غلام شاہ (نجات نیوز): سندھ میں مہنگائی ، بیرونی آبادکاری اور کرپشن کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا سندھ…

February 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

پتوکی میں کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا

پتوکی (ویب ڈیسک): پتوکی میں کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کو آوارہ کتوں نے مار دیا۔پولیس کے مطابق مدینہ کالونی…

March 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?