Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور
پاکستانکاروبار

بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور

Published April 15, 2024
Tags: Featured اربوں روپے کے سالانہ خسارے بی آر ٹی پشاور بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا کرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): بی آر ٹی پشاور کے اربوں روپے کے سالانہ خسارے پر قابو پانے کے لیے کرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے اور خسارے پر قابو پانے کیلئے بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے محکمہ خزانہ کو کرایہ بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے اور بتایا ہے کہ بی آر ٹی کا کرایہ 5 روپے بڑھانے سے 67 کروڑ کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا جبکہ 10 روپے کرایہ بڑھانے سے ایک ارب 36 کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بی آر ٹی رائیڈرشپ میں اضافے کے باوجود ہر سال سبسٹدی بڑھ رہی ہے، حکومتی خزانے سے ہر مسافر کو 50 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، ایک مسافر سے 28 روپےکرایہ وصول کیا جا رہا ہےجبکہ خرچہ 80 روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کا ماہانہ بجلی اور ڈیزل کا خرچہ 20 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، محکمہ خزانہ نے بی آر ٹی کو خسارے سے نکالنےکیلئے متعلقہ حکام سے مزید تجاویز مانگ لی ہیں۔

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران حکومت کو بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نگران صوبائی حکومت نے کرایہ بڑھانےکا فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانا ناگزیر ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، بی آرٹی کا کرایہ کم سےکم بڑھانےکی تجویز مانگی ہے.

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ٹرانس پشاور کو ہدایت کی ہے کہ بی آر ٹی کے اخراجات کم کیے جائیں، کمپنی کو کنٹریکٹرز کے ساتھ ٹھیکوں پر بھی نظرثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومتی نقصان کم کیا جائے اور عوام پر بھی بوجھ کم ڈالا جائے، اخراجات کم کرنے کیلئے بی آر ٹی میں سولر سسٹم لگانے کا کہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور طارق عثمان نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ نہ کرنے سے بی آر ٹی کا خسارہ بڑھ گیا ہے، 2 سال میں بجلی اور ڈیزل کی قمیتوں میں دگنا اضافہ ہوا تاہم کرایہ نہیں بڑھایا۔

TAGGED:Featuredاربوں روپے کے سالانہ خسارےبی آر ٹی پشاوربی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیاکرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان اور ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
Next Article مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا امکان: آئی ایم ایف کی شرط پر 30 لاکھ ریٹیلرز سےٹیکس وصولی کے اقدامات شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کپتان کی2مزید وکٹیں گرگئیں:سنجے گنگوانی، کریم گبول نےپارٹی چھوڑدی

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے…

May 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: نجی اسکولوں نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں بڑا اضافہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): نجی اسکولوں نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق…

June 16, 2023
دنیا

چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیاں نیچے جاگریں، 36 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی…

May 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

سینئر صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی لاہور میں انتقال کرگئے

لاہور (ویب ڈیسک): سینئر صحافی ، تجزیہ نگار اور کالم نگار نذیر ناجی لاہور میں انتقال کرگئے۔ نذیر ناجی کے…

February 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?