Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کینسر کی مریض کیٹیا نے اپنے گھر کو ہمنگ برڈ کا مفت ہسپتال بنادیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > کینسر کی مریض کیٹیا نے اپنے گھر کو ہمنگ برڈ کا مفت ہسپتال بنادیا
دلچسپ و عجیبویڈیوز

کینسر کی مریض کیٹیا نے اپنے گھر کو ہمنگ برڈ کا مفت ہسپتال بنادیا

Published August 23, 2023
Tags: Featured ہ 73 سالہ کیٹیا نے خود ہی پرندوں کی دیکھ بھال سیکھی وہ خود بھی آنتوں کے کینسر کی شکار ہیں
Share
SHARE

میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک): 73 سالہ خاتون نے اپنے گھر کو خوبصورت ہمنگ برڈ کے لیے پناہ گاہ اور اسپتال کا درجہ دے دیا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ 11 سال سے جاری ہے۔کیٹیا لوٹف ڈی اریڈا کا فلیٹ گزشتہ عشرے سے ہمنگ برڈ کی آماجگاہ ہے جو میکسیکو سٹی میں واقع ہے۔ لیکن آبادی کے پھیلاؤ اور بے ہنگم عمارتوں سے حساس پرندوں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ ہمنگ برڈ ہرپھول سے رس چوستے ہیں اور زردانوں کی منتقلی (پولی نیشن) میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 73 سالہ کیٹیا نے خود ہی پرندوں کی دیکھ بھال سیکھی ہے۔ وہ کئی بیمار ہمنگ برڈ کو تندرست کرچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے شہر میں ان کا اپارٹمنٹ ہمنگ برڈ کا ہسپتال کہلاتا ہے۔ جو ہمنگ برڈ قابلِ علاج نہیں ہوتیں، کیٹیا انہیں سکون سے آخری وقت گزارنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

ان کے شوہر کے انتقال کے بعد وہ خود بھی آنتوں کے کینسر کی شکار ہوگئی تھیں۔ ایک روز انہوں نے سڑک پر ہمنگ برڈ دیکھا جس کی آنکھ زخمی تھی۔ وہ اس ننھے پرندے کا علاج تک نہیں جانتی تھیں لیکن اسے گھر لے آئیں اور جانوروں کے ڈاکٹرکو فون کیا جو ان کی دوست بھی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہمنگ برڈ کے لیے اپنا گھر خالی کردیا۔

کیٹیا کہتی ہیں کہ سرطان سے پریشانی اور مایوسی میں ان پرندوں نے ان کی بہت مدد کی ، کیونکہ ان کی خدمت کرکے وہ خود بھی مسرور ہوتی ہیں۔ اب مختلف لوگ زخمی اور بیمار ہمنگ برڈ ان کے کلینک لاتے ہیں اور وہ ان کا علاج اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔

کیٹیا اب ہمنگ برڈ کی ماہر ہوچکی ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی غیرمعمولی مشہور ہورہے ہیں۔ کیٹیا کہتی ہیں کہ وہ مرتے دم تک ان بے زبان جانوروں کا خیال رکھیں گی۔

TAGGED:Featuredہ 73 سالہ کیٹیا نے خود ہی پرندوں کی دیکھ بھال سیکھیوہ خود بھی آنتوں کے کینسر کی شکار ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بٹگرام واقعہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار،حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے؛ متاثرین
Next Article سیاسی گئی، نگران آئی، بجلی کی بمباری،اب تک جاری: ساڑھے5 روپے فی یونٹ اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

یونائیٹڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعدسلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ…

March 7, 2023
دنیا

سندھ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی ایک اورعالمی سازش

سرینگر (ویب ڈیسک): بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آیا ہے۔کشمیر…

August 4, 2023
صحت

کورونا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں17 کیسز رپورٹ،1جاں بحق

اسلام آباد (نجات نیوز): گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 17 کیسز رپورٹ…

January 9, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?