Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سائفر کیس؛ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سائفر کیس؛ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع
پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس؛ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

Published August 30, 2023
Tags: خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت
Share
SHARE

اٹک جیل(ویب ڈیسک): سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہو گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہو گی، سائفر کیس کی اٹک جیل کے اندر سماعت کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز وزارت قانون نے جاری کیا تھا۔وزارت قانون کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کیلئے وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل میں سماعت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اٹک جیل میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے لایا گیا اور حاضری لگائی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور کالعدم قرار دینےکی درخواست دائر کی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد ازگر فتاری دائر کی اور ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے، وکلا نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام کیلئے سائفر کیس بنایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر کو جواب طلب کر لیا، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا درخواستِ ضمانت پر دلائل دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے حاضری لگانےکے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 قانونی ٹیم سائفر کیس کی سماعت کے لیے اٹک جیل پہنچی، پی ٹی آئی کی نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی بھی قانونی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو اٹک جیل کے اندر جانے سے روک دیا اور کہا کہ لیگل ٹیم کا کوئی ایک فرد اندر جا سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اسرار ہے کہ پوری لیگل ٹیم کو اٹک جیل کے اندر جانے کی اجازت دی جائے تاہم بعد ازاں جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو اٹک جیل میں جانے کی اجازت مل گئی۔

TAGGED:خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیسماعت سیکرٹ ایکٹ کے تحت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں
Next Article چیف جسٹس کی 2 مرتبہ تنخواہ بڑھی، میری تنخواہ بھی دو مرتبہ بڑھاؤ؛ صدر پاکستان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نواز شریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک ):لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست بطور اعتراض سماعت کیلئے…

May 29, 2023
پاکستان

پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک اجتماعی المیہ ہے؛ حافظ نعیم

کراچی (ویب ڈیسک): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی جیسے ملک کے سب…

July 30, 2025
پاکستانتازہ ترین

لیمارکیٹ کے بعد اورنگی ٹاؤن میں گھر سے ماں اور 2 بچے گلے کٹے زخمی حالت میں برآمد

کراچی (ویب ڈیسک): اورنگی ٹاؤن میں ایک مکان سےخاتون اور دو بچے تشویشناک حالت میں ملے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی…

October 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر کھٹائی میں‌پڑ گئے

اسلام آباد (نجات نیوز ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت…

December 31, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?