Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ماضی کی روایت کے برعکس میزبان صدر، وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہیں لے کر آئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ماضی کی روایت کے برعکس میزبان صدر، وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہیں لے کر آئے
پاکستان

ماضی کی روایت کے برعکس میزبان صدر، وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہیں لے کر آئے

Published March 5, 2024
Tags: Featured ایوان صدر میں حلف برداری تقریب روایت نظرانداز کمرہ ضیافت میں نہیں آئے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی پیر کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں ماضی کی روایت کو نظرانداز کرتے ہوئے میزبان صدر وزیراعظم کو لیکر کمرہ ضیافت میں نہیں آئے جہاں تقریب کے شرکا کو وزیراعظم سے ملنے اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کرنے کاموقع ملتا ہے۔مہمان تادیر اس کمرے میں صدر اور وزیراعظم کے انتظار میں قطار بنائے کھڑے رہے اور عملے نے انہیں آکر آگاہ کیا کہ یہاں ملاقات کو موقوف کردیا گیا ہے جس سے مہمانوں کو کافی مایوسی ہوئی۔

ایوان صدر کی پانچویں منزل پر پنک روم میں وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں کو تقریب شروع ہونے سے قبل لاکر بٹھادیا جاتا ہے تاکہ تقریب شروع ہونے سے عین پہلے وہ تقریب گاہ میں لائے جائیں، حلف برداری کے بعد وہ دوبارہ پنک روم میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں سے کمرہ ضیافت آتے ہیں اس روایت میں بھی تحریف کردی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تقریب گاہ میں آمد کے موقع پر زبردست تالیوں کی گونج میں ’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘ کے زوردار نعرےلگائے گئے، یہ واحد موقع تھا جب ایوان صدر نعروں سے گونجا، حلف برداری کے فوری بعد نواز شریف نے ایوان صدر سے روانگی اختیار کرلی اور وہ پنک روم میں نہیں گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے اصرار کیا کہ وہ پنک روم میں آکر رک جائیں، نواز شریف نے انہیں لفٹ کے دروازے سے واپس پنک روم بھیج دیا جو انہیں بیرونی دروازے تک رخصت کرنے کیلئے آنا چاہتے تھے۔ باور کیا جاتا ہے کہ نواز شریف صدر عارف علوی کے ساتھ پنک روم میں رکنا نہیں چاہتے تھے۔

انہوں نے تقریباً ہر قابل ذکر مہمان جس میں آصف علی زرداری، بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا، صوبائی گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، سربرآوردہ سیاسی مہمان، غیر ملکی سفیروں سے مصافحہ کیا، ان سےخوش گپیاں بھی کیں تاہم صدر علوی کے ساتھ مصافحے سےگریز کیا۔

TAGGED:Featuredایوان صدر میں حلف برداری تقریبروایت نظراندازکمرہ ضیافت میں نہیں آئےنومنتخب وزیراعظم شہباز شریف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج
Next Article ڈاکٹروں کی عیاشیاں ختم: بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان

(ویب ڈیسک):ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کا دارالحکومت…

May 28, 2024
پاکستان

کراچی: ملیر میں تیز آندھی کیساتھ بارش، گلستانِ جوہر میں ژالہ باری

کراچی(ویب ڈیسک): ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملیر…

October 10, 2024
انٹرٹینمنٹ

جیسلمیر میں کیارا ایڈوانی کا اپنی ہی شادی میں رقص

کراچی (شوبز ڈیسک):رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وُڈ جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی…

February 11, 2023
دنیا

نئی دہلی: خواتین کیخلاف سفاکیت کے کیسز پر جلد فیصلوں کی ضرورت ہے: مودی

نئی دہلی (ویب‌ڈیسک): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں خواتین کے خلاف سفاکیت کے کیسز میں تیز رفتار فیصلوں…

August 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?