نیو دہلی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سے کرپشن کے لیے رابطے کیے گئے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر بھارتی بورڈ کو رپورٹ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر کی جانب سے ان رابطوں سے متعلق بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بتایا گیا کہ جوئے میں ایک بڑی رقم ہارنے والا شخص ٹیم کی اندرونی معلومات چاہتا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ محمد سراج سے رابطہ مارچ میں بھارت ، آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوران کیا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی بورڈ آفیشل نے بتایا کہ رابطے کرنے والا بکی نہیں تھا بلکہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا جوئے کا عادی ڈرائیور تھا ،محمد سراج نے فوری طور پر بورڈ کو رابطے کے بارے بتایا۔