Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سمندری طوفانوں کا خطرہ: مالدیپ نےتیرنے والا شہر تعمیر کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > سمندری طوفانوں کا خطرہ: مالدیپ نےتیرنے والا شہر تعمیر کرلیا
دلچسپ و عجیبدنیا

سمندری طوفانوں کا خطرہ: مالدیپ نےتیرنے والا شہر تعمیر کرلیا

Published May 5, 2024
Tags: Featured بحر ہند کے نیلگوں پانیوں میں سمندر کے اوپر تیرنے والا شہر سیٹلائٹ تصویر سامنے آئی ہے لوگوں کے بسنے کا عمل 2025 سے شروع ہو سکتا ہے مالدیپ کے دارالحکومت مالے
Share
SHARE

مالے-مالدیپ (ویب ڈیسک): دنیا کا پہلا سمندر کے اوپر تیرنے والا شہر بحر ہند کے نیلگوں پانیوں میں تیزی سے ابھرتا جا رہا ہے۔مالدیپ کے دارالحکومت مالے سے کشتی سے 10 منٹ کے سفر کی مسافت پر بحر ہند کے پانیوں میں شہر ابھر رہا ہے۔اس شہر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے اور اب وہاں جاری تعمیراتی کام کی اولین سیٹلائٹ تصویر سامنے آئی ہے۔

اس حیرت انگیز منصوبے پر مالدیپ کی حکومت ایک ڈچ کمپنی واٹر اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

یہ کوئی تجربہ یا مستقبل کے جدید شہر کا کانسیپٹ ماڈل نہیں بلکہ مالدیپ کو سمندر کی سطح میں اضافے سے لاحق خطرات سے بچانے کا ایک حل ہے۔

1190 جزائر پر مشتمل مالدیپ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔

ماہرین کے تخمینے کے مطابق سمندری سطح میں اضافے کے نتیجے میں لگ بھگ پورا مالدیپ اس صدی کے آخر تک سمندر میں ڈوب سکتا ہے۔

مگر ایک تیرنے والا شہر سمندر کی سطح بلند ہونے پر بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔

اس شہر کی تعمیر تو 2027 میں مکمل ہوگی مگر وہاں لوگوں کے بسنے کا عمل 2025 سے شروع ہو سکتا ہے۔

لوگوں کے بسنے کا عمل 2022 میں شروع ہونا تھا مگر کچھ مسائل کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

اس شہر میں 5 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے جن میں 20 ہزار افراد کے قیام کی گنجائش ہوگی۔

یہ گھر بنیادی طور پر موڈیولر یونٹ ہوں گے، جن کو ایک مقامی شپ یارڈ میں تعمیر کرکے اس نئے شہر تک پہنچایا جائے گا اور وہاں زیرآب موجود کنکریٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔

شہر میں بجلی کے حصول کے لیے سولر انرجی سے مدد لی جائے گی جبکہ ائیر کنڈیشنرز کے متبادل کے طور پر گہرے پانی کی ٹھنڈک کو استعمال کیا جائے گا۔

اس شہر میں رہنے والے کہیں جانے کے لیے کشتیوں، سائیکل یا الیکٹرک اسکوٹرز کا سہارا لیں گے یا پیدل بھی گھوم سکیں گے۔

TAGGED:Featuredبحر ہند کے نیلگوں پانیوں میںسمندر کے اوپر تیرنے والا شہرسیٹلائٹ تصویر سامنے آئی ہےلوگوں کے بسنے کا عمل 2025 سے شروع ہو سکتا ہےمالدیپ کے دارالحکومت مالے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اوور بلنگ کرنیوالے ڈسکوز افسران کیخلاف 3 سال کی سزا کا بل منظور، کارروائی نیپرا کریگا
Next Article کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر: دنیا کے ہر بچے کی آواز بنوں گی؛ کرینہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان کا FIA ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم…

August 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

کیپٹن جیک اسپیرو کی بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری

نیو یارک (شوبز ڈیسک): ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی…

February 18, 2025
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کوگھڑ سواری کا شوق مہنگا پڑ گیا

کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ کے اداکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران بیہوش ہو کر گر گئے۔ بھارتی میڈیا…

January 14, 2023
پاکستان

عمران خان، بشریٰ بی بی اور علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

(ویب ڈٰیسک): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر…

November 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?