Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی میں‌کارپوریٹ فارمنگ کیلیے پانی کے بہاؤ میں تبدیلی معاملے پربحث: فیصلہ کرنا ہوگا کہ کینال اور 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟خورشید شاہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی میں‌کارپوریٹ فارمنگ کیلیے پانی کے بہاؤ میں تبدیلی معاملے پربحث: فیصلہ کرنا ہوگا کہ کینال اور 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟خورشید شاہ
پاکستان

قومی اسمبلی میں‌کارپوریٹ فارمنگ کیلیے پانی کے بہاؤ میں تبدیلی معاملے پربحث: فیصلہ کرنا ہوگا کہ کینال اور 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہیے یا پاکستان؟خورشید شاہ

Published September 3, 2024
Tags: 296 کلومیٹر کنال بنائی جائے گی 4.8 ملین ایکڑ زمین اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی Featured قومی اسمبلی اجلاس کارپوریٹ فارمنگ نوید قمر کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر کردیا گیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا تو کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دی جانے والی 4.8 ملین ایکڑ زمین اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی پر نوید قمر کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے جواب دیا کہ گرین کارپیٹو انیشیٹو کے تحت بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنانے کے لیے 8 لاکھ ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، یہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے جس کے لیے دو صوبوں پنچاب اور سندھ نے تعاون کیا ہے، دو سو گیارہ ارب کا منصوبہ ہے جس میں 296 کلومیٹر کنال بنائی جائے گی، پنجاب اپنے حصے کا پانی دے گا کسی اور صوبے کا پانی نہیں لیا جائے گا۔

نوید قمر نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک ایسے منصوبوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ اگر اس میں کوئی کنفیوژن ہے تو مل بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں، بلوچستان میں ایک ملین ایکڑ زمین کی شناخت کی گئی ہے جسے آباد کرنا ہے، اگر سندھ کو کوئی مسئلہ ہے تو بے شک اراضی واپس لے لیں۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے، ایوان ایک کمیٹی تشکیل دے اور دیکھ لیں کہ کوٹری سے نیچے پانی کتنا جا رہا ہے، کیا کسی نے حساب لگایا کہ 48 لاکھ ایکڑ اراضی کے لیے پانی کتنا درکار ہوگا، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں 48 لاکھ ایکڑ زمین چاہئے یا پاکستان چاہیے۔

وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کیوں ہوگی اور سندھو دیش کا نعرہ کیوں لگے گا، سندھو دیش کے نعرے کی بات کیوں ہو رہی ہے، جب تک آپ سندھ کے حکمران ہیں ہمیں معلوم ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سے متعلق آئین کے آرٹیکل184/3میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیشں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

ترمیمی بل کے مطابق سپریم کورٹ میں عوامی نوعیت کے مقدمات کم سے کم 9ججز پر مشتمل بنچ سنے گا، متاثرہ فریق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف 30روز میں اپیل دائر کرسکے گا، مجوزہ ترمیم کے تحت فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت فیصلہ سنانے والے بنچ سے بڑا بنچ کرے گا، آرٹیکل184/3عدالت عظمی کو عوامی اہمیت کے معاملات پر فیصلے کا اختیار دیتی ہے، عوامی اہمیت کے معاملات پر 2,3ججز پر مشتمل بنچ کی جانب سے حکمنامے جاری کیے جاتے ہیں، عدالت عظمی کے دائر اختیار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم تجویز کی گئیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 ماضی میں غلط استعمال ہوتا رہا، جتنے سوموٹو لیے گئے سیاسی لوگوں کو سزائیں ملی ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہر چیز آئین میں لکھنے سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی پیش کیا جسے اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

نور عالم خان نے سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ ججز اور بیوروکریٹس کی دوہری شہریت پر پابندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بل کی مخالفت کرنے کی ہدایت کی ہے، فوج اور پارلیمنٹ میں دوہری شہریت نہیں ہے۔

نور عالم خان نے توہین عدالت تنسیخی بل 2024 بھی پیش کیا جسے اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ بل کے مطابق توہین عدالت قانون کو منسوخ یا اس میں ترمیم کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدلیہ کے پاس اپنے احکامات پر عملدرآمد کا حق نہیں تو کس کا ہے؟

ن لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل 2024 پیش کرنے کی درخواست کی جس میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز دی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل 74 اور 81کےتحت یہ بل صرف حکومت لاسکتی ہے، یہ پرائیوٹ ممبر بل پیش ہو سکتا ہے نہ منظور، رولز کے مطابق اس بل پر کابینہ اور حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے دانیال چوہدری کو بل پیش کرنے سے روکتے ہوئے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک مؤخر کر دی۔

TAGGED:296 کلومیٹر کنال بنائی جائے گی4.8 ملین ایکڑ زمین اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلیFeaturedقومی اسمبلی اجلاسکارپوریٹ فارمنگنوید قمر کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری
Next Article افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت نےحاتم طائی کو مات دیدی: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم…

October 1, 2023
پاکستان

قلات میں دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

قلات (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردی کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد…

November 16, 2024
دنیا

جنوبی کوریا میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون منظور

جنوبی کوریا (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون…

September 22, 2023
کھیل

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے…

March 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?