Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

Published March 15, 2023
Tags: آپکا اپنا کیا دھرا ہے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری عدالتی احکامات کا کیا بنا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ 13 مارچ کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے۔اس سے پہلے عدالت نے ٹرائل کورٹ سے وارنٹ اجرا کو معطل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔13مارچ کو پٹیشنر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اس دن کہاں تھے؟ وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان اس روز گھر پر تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا وارنٹ جاری ہوگیا اور وہ ان فیلڈ ہے خارج نہیں ہوا ۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

درخواست مقرر کرنے سے پہلےچیف جسٹس نے پی ٹی آئی کےوکلا سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ کی درخواست آج لسٹ میں ہے؟ آپ کی درخواست پر کچھ اعتراضات ہیں مجھے پہلے دیکھنے دیں ،ہم آپ کی درخواست کو سن لیں گے لیکن جو ہو رہا ہے افسوسناک ہے،ہم آپ کو پہلے ہی ریلیف دے چکے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عدالت نے آپکو ایک رعایت دی تھی،آپکی درخواست پر اعتراض تھے ۔وہ ابھی فکس کروں گا تو پھر سماعت ہوگی۔وکیل خواجہ حارث نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت نے درخواست سنی تھی اور ڈائرکشن دی تھی مگر افسوس کہ کیا ہوا۔ وکیل نے جواب دیا کہ آپ ہمیں سن لیں، ہم قانون کے تحت عدالت کو مطمئن کریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس عدالتی احکامات کا کیا بنا۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اس کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں دیکھیں گے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا لاہور میں جو صورتحال ہے وہ آپکے سامنے ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو ہو رہا ہے وہ آپکا اپنا کیا دھرا ہے۔اس عدالت نے ایک باعزت راستہ دیا تھا اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے گئے۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے قبل عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے تھےاور 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے جس کےبعد ان کےدوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

خیال رہےکہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

TAGGED:آپکا اپنا کیا دھرا ہےدوبارہ وارنٹ گرفتاری جاریعدالتی احکامات کا کیا بنا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article زمان پارک جھڑپیں:PTIکارکنان کاپیٹرول بموں سےحملہ،رینجرزطلب
Next Article زمان پارک: یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ کے لیےصدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف…

February 8, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا، پنجاب پولیس کے اہلکار خود بھی پتنگ بازی کرنے لگے

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے…

March 30, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی ترامیم کیلئے وقت مانگ رہی ہے اور دھمکیاں بھی دے رہی ہے، انہیں ایک مؤقف پر آنا ہوگا: بلاول

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی ترامیم کیلئے وقت مانگ رہی…

October 11, 2024
پاکستان

انوار الحق کاکڑ سینیٹ سے مستعفی، نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام…

August 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?