ملیر (ویب ڈیسک): سندھ پیدل مارچ دھرتی کے بہادر فرزند روشن علی برڑو کی قیادت میں مسلسل 31 روز سفر کر کے سندھ کے دارالحکومت کراچی میںداخل ہوگیا. جگہ جگہ استقبال. لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا لوگوں نے پھول چھڑکے اور والہانہ و شاندار استقبال کیا۔مختلف قوم پرست تنظیموں کی جانب سے مارچ کے کارواں کو ویلکم کرتے ہوئے بھرپور نمونے شرکت کی گئی .
جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے اپنی جماعت کو کارکنان کو ہدایت کی کہ سندھ مارچ کا نہ صرف بھرپور استقبال کیا جائے بلکہ مارچ کا حصہ بن کر منزل تک ساتھ رہا جائے . جس کے بعد بڑی تعداد میںجسقم کارکنان سرخ پرچم لہراتے ہوئے لانگ مارچ میں شامل ہوگئے .
جسقم کارکنان کے لانگ مارچ میںشمولیت نے مارچ میںایک نئی روح پھونک دی . اور پیدل مارچ مزید جوش اور ولولے سے فلک شگاف نعروں کی گونج میںکراچی کی سڑکوں پر آگے بڑھتا رہا.
اس دوران شدید بارش اور ژالہ باری ہوتی رہی مگر لانگ مارچ کارواں کے عزم اور سفر میں کوئی رکاوٹ نہ آسکی . ژالہ باری کے دوران بھی بڑے جوش و جذبے سے کارکنوں نے لانگ مارچ کو جاری رکھا.
ٻہ انچ جو ڳڙو پر سنڌ جي عاشقن پنڌ جاري رکيو اھو بہ 10 منٽڀپر مسلسل ھڪ ڪلاڪ پنڌ جاري رکيو.#SindhMarch pic.twitter.com/CbaDW1w3ni
— Sindh United Party (@SUP_Sindh) March 17, 2023
گھگھر پھاٹک، گلشن حدید، رزاق آباد، عبداللہ گوٹھ، بھینس کالونی، جوگی موڑ اور دیگر مقامات پر ریلی جلسوں میں تبدیل ہوگئی .
اس موقع پر مختلف رہنماؤں نے مارچ سے خطاب بھی کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس بوگس مردم شماری کو سندھ کبھی تسلیم نہیں کرے گا .
ایس یو پی کے نائب صدر اور سالار کارواں روشن علی برڑو نے خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ سندھ کے سمندر سے لیکر قدرتی وسائل تک ہر چیز پر قبضہ کیا گیا ہے . اب سندھ کی ڈیمو گرافی اور جغرافیائی محاذوں پر بھی حملے ہورہے ہیں .انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر ضروری اور غیر قانونی مردم شماری بھی اسی حملوں کا تسلسل ہے . جسے سندھ کے عوام کبھی قبول نہیںکریں گے .
انہوں نے اپنے خطاب میں عوام سے 19 تاریخ کو کراچی پریس کلب پر مرکزی جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی.
مارچ کا آخری جلسہ آج رات کو سندھی مسلم سوسائٹی میںہوا. جہاں مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا .
آج رات کارواں سندھی مسلم سوسائٹی ملیر میںقیام کرنے کے بعد صبح روانہ ہوکر بلوچ پل تک سفر طے کرے گا.