Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قلندرز کی تباہ کن بولنگ، شاندار بیٹنگ، زلمی کو 40 رنز سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > قلندرز کی تباہ کن بولنگ، شاندار بیٹنگ، زلمی کو 40 رنز سے شکست
کھیل

قلندرز کی تباہ کن بولنگ، شاندار بیٹنگ، زلمی کو 40 رنز سے شکست

Published February 26, 2023
Tags: Featured پندرہویں میچ میں شاندار بیٹنگ شاہین کی تباہ کن بولنگ قذافی اسٹیڈیم
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندر نے فخر زمان کی شاندار بیٹنگ اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 40 رنز سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا پندرہواں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا، میچ کا ٹاس قلندرز کے حق میں آیا تو کپتان شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔

پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اُسے مایوس کن آغاز ملا، شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد حارث کو کلین بولڈ کیا اور پھر 28 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

🦅🌟

Skipper @iShaheenAfridi leading from the front 👊#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/zzbHE8lxaH

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023

پھر صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 91 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر ٹام کوہلر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر صائم ایوب بھی 51 رنز کی اننگز کھیل کر 127 پر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے کھلاڑی روومان 20، بھانوکا نے 24، وہاب ریاض صفر، شان مسعود 16، جیمز نیشم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے 242 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے یوں لاہور قلندرز کو 40 رنز سے فتح ملی۔

پشاور زلمی کے ٹام کیڈ 55 اور صائم ایوب 51 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پانچ، زمان خان نے 2 اور راشد خان، حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور مرزا بیگ نے کیا جو اچھا نہیں تھا کیونکہ وہاب ریاض نے مرزا بیگ کو 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

بارہویں اوور میں عبداللہ شفیق 75 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوں 127 کے مجموعی اسکور پر قلندرز کی دوسری وکٹ گری۔ پھر فخر زمان صرف چار رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

Contender for catch of the tournament! 🤯#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/Hd9OCEr87f

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2023

پھر سیم بلنگ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 47 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو جبکہ رومان پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور کی ٹیم نے میچ میں دو تبدیلیاں کیں، کامران غلام اور شائے پوپ کی جگہ سیم بلنگز اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اب تک 5 میچز کھیلنے جن میں سے انہیں دو میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا رہا جبکہ لاہور قلندرز اب تک لیگ کے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں صرف ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredپندرہویں میچ میںشاندار بیٹنگشاہین کی تباہ کن بولنگقذافی اسٹیڈیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پارلیمنٹ سپریم ہے، اب توہین عدالت سے ڈر نہیں لگتا؛ وزیراعلیٰ سندھ
Next Article لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ پر موجودہ مصیبتوں کاسبب مفاد پرست جاگیردارٹولہ اوراقتداری پارٹیاں ہیں؛ قادر مگسی

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما نصرت حسین چن کی چالیسویں کے موقع پر ترقی پسند ہاؤس حیدرآباد…

September 23, 2024
پاکستان

ایوانِ صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ): ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ایوانِ…

October 8, 2024
دنیا

حزب اللہ کاموساد ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 190 راکٹ اور متعدد میزائل داغ دیے

تل ابیب (ویب ڈیسک): لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں…

October 8, 2024
کھیل

ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی

(ویب ڈیسک ):ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جب کہ اس سلسلے…

May 29, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?