مٹیاری (ویب ڈیسک): سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ملازمین بغیر اشتہارات کے بھرتی کیےگئے، آڈٹ حکام نے بھی بھرتیوں اور پروموشن کو غیر قانونی قرار دیا۔
سیکرٹری ایریگیشن نیاز عباسی کا کہنا ہےکہ بورڈ نے اشتہارات کے بغیر بھرتیاں کیں، بورڈ کو اختیار نہیں کہ وہ بھرتیوں پر کوئی فیصلہ دے.
یاد رہے کہ عدالت نے ان ملازمین کو فارغ کرنےکا حکم دیا تھا۔
سیکرٹری ایریگیشن کے مطابق ایم ڈی نے عدالتی فیصلےکو بھی نظر انداز کیا، ایم ڈی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔