واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی ڈیلیوری کیلئے کتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی ایک ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں فلاور شاپ کی مالک ہولی سیمز نے آج کے دن کی مناسبت سے پھولوں کی ڈیلیوری کیلئے انسانوں کے بجائے کتوں کا انتخاب کیا جس کے وہ تحت ہولی سیمز گاہکوں کو کتوں کے ذریعے پھول ڈیلیور کررہی ہیں۔
— Washingtonian (@washingtonian) February 8, 2023
فلاور شاپ کی مالک کے مطابق انہیں کتے بہت پسند ہیں اور وہ اسی پسند کی وجہ سے اپنے اردگرد کتوں کو دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ کتوں کے ذریعے ڈیلیوری کا آئیڈیا 3 سال پہلے استعمال کیا گیا تھا۔
ہولی سیمز کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری کے ذریعے آنے والی رقم کتوں کو ریسکیو کرنے والی تنظیم کو بھیجی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مقیم افراد 35 ڈالر کی اضافی رقم کے ساتھ اپنے پیاروں کو منفرد انداز میں ویلنٹائن ڈے سرپرائز دے سکتے ہیں۔