Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان
پاکستان

الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان

Published February 17, 2024
Tags: Featured پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتار مستعفی کمشنر راولپنڈی گرفتار
Share
SHARE

راولپنڈی (ویب ڈیسک): انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سی پی او راولپنڈی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لیاقت علی چھٹہ کو لیکر نامعلوم مقام پر ساتھ لے گئی ہے اور سی پی او آفس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

لیاقت علی چھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں ہارے ہوئے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ بہت زیادتی کی، ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور اس کام میں ملوث الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے تمام تر الزامات کی تردید کی اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او،آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا، نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی تیاریوں کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران عام انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا انہوں نے انتخابات میں ہارے ہوئے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ بہت زیادتی کی، ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

لیاقت علی چٹھہ نے الزام عائد کیا کہ اس کام میں الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان بھی ملوث ہیں، ان لوگوں کو بھی عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے کل مجھے مبارکباد دی، کل میری کمشنر سے ملاقات ہوئی جس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا کہنا تھا کمشنر کے الزامات کا مقصد راولپنڈی میں ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا ہے، کسی طور پر ممکن نہیں کہ ہم ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارنے دیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کمشنر کسی حلقے کے ریٹرننگ افسر نہیں، ان کا ضمیر اتنی جلدی جاگ گیا اور کیوں جاگ گیا میں تو حیران ہوں، سازش کے تحت چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگایا گیا، میری معلومات کے مطابق شاید لیاقت علی چٹھہ کی فیملی میں کچھ مسائل چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے عدالتوں میں ہوں گے فورمز موجود ہیں، ہمارے پاس سارے فارم 47،45، 48 اور 49 موجود ہیں، یہ بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن میں کمشنر راولپنڈی کا کردار تو مانیٹرنگ کا بھی نہیں تھا، یہ بندہ تو کسی جگہ میٹر ہی نہیں کرتا یہ شاید یہ صاحب ’نک دا کوکا‘ سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور کمشنر آفس راولپنڈی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے گرفتارمستعفی کمشنر راولپنڈی گرفتار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‘ کہانی سنی سنی سی لگتی ہے’:سراج الحق کااستعفیٰ مسترد ذمہ داریاں جاری رکھیں گے
Next Article ڈونلڈ ٹرمپ کو سول فراڈ کیس میں کروڑوں ڈالر جرمانے اور کاروبار پر پابندی کی سزا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی ہوں گے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی…

December 24, 2022
انٹرٹینمنٹ

آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو پسند کرنے لگی ہیں: فاطمہ آفندی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل…

July 31, 2024
انٹرٹینمنٹ

“کیاپوری دُنیا جھوٹی،صرف اسرائیل سچاہے؟”امریکی ماڈل جیجی حدید کی اسرائیل پر شدید تنقید

نیویارک (شوبز ڈیسک): معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے…

November 25, 2023
پاکستان

دریائے سندھ پر بنائی جانے والی نہروں اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف سندھ سراپا ئے احتجاج

کراچی/ حیدرآباد (ویب ڈیسک): دریائے سندھ پر بنائی جانے والی نہروں اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سندھ سراپا ئے احتجاج.…

March 14, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?