Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے قرارداد پاس کرادیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوںگے: بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے قرارداد پاس کرادیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوںگے: بلاول
پاکستان

چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے قرارداد پاس کرادیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوںگے: بلاول

Published January 6, 2024
Tags: Featured الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے قرارداد منظور کرلیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چاہے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) بھی قرارداد منظور کیوں نہ کرلیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔این اے 127 لاہور کے علاقے ماڈرن کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاثردیا جاتا ہے لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں، لاہور میں جتنا کام کرنے کی ضرورت ہے، اتنا پورے پاکستان میں کرنے کی ضرورت نہیں، یہاں عوام کے مسائل کی طرف نہیں اشرافیہ کی طرف توجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے حامی ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ شہبازشریف لاہور میں پی پی کے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے کام کرسکے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہاکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی اس لیے الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا قائد اور بانی جیل سے بچ سکیں۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی، میں اپنا سیاسی سفر لاہور سے شروع کر رہا ہوں، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا ذاتی ایجنڈا ہےجبکہ میرا ایجنڈا عوامی ہے۔

الیکشن سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کرلیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے پتھر پر لکیر ہےکہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، ہم چاہتےہیں ملک میں شفاف، غیرجانبدارانہ الیکشن کرائیں جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، ماضی میں جنرل ضیا اور حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق فاٹا سے آزاد رکن دلاور خان کی پیش کردہ قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا میں صرف 14 اراکین موجود تھے جس میں سے صرف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ اور پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی خاموش رہے۔

دونوں اراکین کو ان کی جماعتوں کی جانب سے شوکاز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

TAGGED:Featuredالیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گےقرارداد منظور کرلیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں گھر میں گھس کر تیزاب کا حملہ، 55 سالہ خاتون جاں بحق
Next Article الیکشن التوا کی قرارداد کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

گمبٹ: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی، 32 بھیڑیں ہلاک، صدمے سے چرواہا بے ہوش

گمبٹ(ویب ڈیسک): گمبٹ میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ بھیڑوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی. جس کے نتیجے میں 32…

July 20, 2025
کھیل

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، مگر قومی کھیل کا کسی کو پتا ہی نہیں!

ہانگ زو - چین (اسپورٹس ڈیسک): چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم…

September 26, 2023
پاکستان

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنیکا حکم

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی…

October 21, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ کاحکم وفاقِ پاکستان پرحملہ،پارلیمنٹ کےاختیارکا تحفظ کریںگے:حکومتی اتحاد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا…

April 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?