Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اعظم،آصف کی شاندار بیٹنگ،اسلام آباد کی کوئٹہ کو 63 رنز سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > اعظم،آصف کی شاندار بیٹنگ،اسلام آباد کی کوئٹہ کو 63 رنز سے شکست
کھیل

اعظم،آصف کی شاندار بیٹنگ،اسلام آباد کی کوئٹہ کو 63 رنز سے شکست

Published February 24, 2023
Tags: Featured ایچ بی ایل پی ایس ایل تیرہویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کو شکست یونائیٹڈ کی فتح
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دیدی۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حفیظ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سرفراز احمد نے 41 اور محمد افتخار نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی اور حسن علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاداب خان اور ابرار احمد کے حصے میں آئیں۔

.@fazalfarooqi10 receives his ISLU Cap from @rummanraees15.#ISLUFamily welcomes him on his debut!#UnitedWeWin pic.twitter.com/eq7ck6rSUB

— Islamabad United (@IsbUnited) February 24, 2023

اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو 38 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شاداب خان 12 رنز ہی بنا سکے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور آصف علی نے کوئٹہ کے بولرز کے خلاف چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔

آصف علی 24 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور محمد حسنین مہنگے بولرز ثابت ہوئے اور دونوں نے بالترتیب 55 اور 52 رنز دیے۔

قبل ازیں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔شاداب خان کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو چار میچ میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی مل سکی ہے جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی۔

TAGGED:Featuredایچ بی ایل پی ایس ایلتیرہویں میچ میںگلیڈی ایٹرز کو شکستیونائیٹڈ کی فتح
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article زین شاہ اورجگدیش آہوجا کا بیماری کےباوجود 11 یوم سے پیدل مارچ
Next Article ایس ٹٰی پی یوم مادروطن: 1940 کی قرارداد پرعمل کیا جائے؛ مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

معیشت اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے؛ آرمی چیف

کراچی (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے،…

December 31, 2022
صحت

پھل اور سبزیاں کھائیں، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کینسر کو بھگائیں

بوسٹن(ہیلتھ ڈیسک): پھل اور سبزیاں صحت و غذائیت کا خزانہ ہوتی ہیں اور اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے…

March 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج

میسور (شوبز ڈیسک): بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ایک ایرانی خاتون نے…

February 13, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

مریخ کی سطح کے نیچے موجود پانی سےزندگی کی دریافت کا امکان بڑھ گیا

نیویارک (ٹیک ڈیسک): مریخ کی سطح کے نیچے بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود ہوسکتا ہے جس سے سرخ سیارے…

August 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?