فیصل آباد: (شوبز ڈیسک): فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اسد عباس خالق حقیقی سے جا ملے۔اسد عباس گزشتہ کچھ عرصے سے جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم گزشتہ رات مزید طبیعت بگڑگئی تھی جس کے بعد وہ کومہ میں چلےگئے تھے۔
اسد عباس نواحی علاقے ستیانہ کے رہائشی تھے ، انتقال کی تصدیق ان کے بھائی حیدر عباس نے کی ہے، اسد عباس کے مداح ان کی وفات کا سن کر غمزدہ ہو گئے۔
گلوکار اسد عباس نے پاکستان سنگیت آئیکون اور لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے ، میکال حسن بینڈ کا حصہ بھی رہ چکے اور کوک اسٹوڈیو 6 میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔