بھارتی فوج کی ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی صبح بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں پنجاب ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بیان کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد کوئیک رسپونس ٹیم نے فوجی اڈے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھٹنڈہ کےے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی ٹیمز فوجی اڈے کے باہر انتظار کررہی ہیں تاہم فوجی حکام نے پولیس ٹیمز کو تحقیقات کے لیے اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
بھارتی پنجاب میں سکھ برادری بھارت سے آزادی کے لیے ایک نئے ملک ’ خالصتان ‘ کے لیے تحریک چلا رہی ہے۔