Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیلاب متاثرین امید نہ رکھیں،امداد ی رقم آئل فنانسنگ پر خرچ ہوگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > سیلاب متاثرین امید نہ رکھیں،امداد ی رقم آئل فنانسنگ پر خرچ ہوگی
کاروبار

سیلاب متاثرین امید نہ رکھیں،امداد ی رقم آئل فنانسنگ پر خرچ ہوگی

Published January 25, 2023
Tags: Featured اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر ڈونرز کانفرنس میں وعدہ کیا تھا وہ آئل فنانسنگ پرخرچ ہوںگے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر کے جس قرضے کا جنیوا ڈونرز کانفرنس میں سیلاب سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے وعدہ کیا تھا، اس میں سے 3.6 ارب ڈالرز پر مشتمل بڑا حصہ اس کے ریگولر پاکستانی آپریشنز کے ایک حصے کے طور پر آئل فنانسنگ کے لیے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک طویل عرصے سے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کے سنڈیکیٹ پیکج کے تحت 1.2 ارب ڈالر سالانہ کی سہولت پاکستان کو اس کے آئل امپورٹ بل کی ادائیگی کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ 2023-25ء کی مدت کے دوران 3.6 ارب ڈالر اسی مقصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے سیلاب سے متعلق سرگرمیوں کے لیے خالص اضافی فنانسنگ بمشکل 60 کروڑ ڈالر کی ہوگی، یوں 3.6 ارب ڈالرز آئل فنانسنگ کی مد میں چلے جانے کے بعد جنیوا کانفرنس میں اعلان کردہ امدادی رقم کم ہو کر 6 ارب ڈالر رہ جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس کے بعد کہا تھاکہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی قرض دہندگان نے 9.7 ارب ڈالر کے وعدوں کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنیوا کانفرنس کے 9.7 ارب ڈالر کے وعدوں میں سے زیادہ تر حقیقت میں نئے فنڈز نہیں۔ نئی امداد یا قرضے دینے کے بجائے عطیہ دہندگان اور قرض دہندگان نے سیلاب سے متعلق سرگرمیوں کے لیے پائپ لائن میں پہلے سے موجود اپنی فنانسنگ کو دوبارہ استعمال کیا ہے۔

جنیوا کانفرنس میں ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا تھا لیکن وہ بھی کوئی نئی رقم نہیں تھی۔ ورلڈ بینک نے جاری منصوبوں سے 615 ملین ڈالر کی رقم منتقل کر دی اور سیلاب سے متعلق سرگرمیوں کے لیے دسمبر میں ہی 1.3 ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری دے دی تھی۔

حکومت کے لیے 3.6 ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کی اس سہولت کو بروقت حاصل کرلینا بھی ایک چیلنج ہوگا، خاص طور پر ایسے میں کہ جب غیرملکی کمرشل بینکوں نے حالیہ مہینوں میں ملک کی کم کریڈٹ ریٹنگ کی وجہ سے پاکستان کیلیے فنانسنگ میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈیفالٹ کے شدید خطرے کے باعث تین عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی ہے۔

TAGGED:Featuredاسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالرڈونرز کانفرنس میں وعدہ کیا تھاوہ آئل فنانسنگ پرخرچ ہوںگے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یو اے ای صدر کی وزیر اعظم پاکستا کوبڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی
Next Article پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کو کلین چٹ دے دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد، زہر کی گولیاں دے کر قتل کیا گیا؛ بیٹی کا الزام

گھوٹکی (شوبز ڈیسک): گھوٹکی میں ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش ملی ہے۔ڈی ایس پی انور شیخ کے…

July 25, 2025
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ بار کی سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال

(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ بار نے سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال دے دی۔لاہور…

May 10, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر اترنےمیں جاپان کا خلائی مشن ناکام، ٹیم نے معافی مانگ لی

ٹوکیو (ٹیک ڈیسک): چاند پر اترنے کی کوشش کرنے والے جاپان کے پہلے نجی خلائی جہاز کا زمین سے رابطہ…

April 26, 2023
کھیل

ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 28 ویں اور اہم ترین میچ میں…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?