Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلوریڈا: طلبہ سےدہشتگردی اور موت کا اعلان لکھوانے پر ٹیچر برطرف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > فلوریڈا: طلبہ سےدہشتگردی اور موت کا اعلان لکھوانے پر ٹیچر برطرف
دلچسپ و عجیب

فلوریڈا: طلبہ سےدہشتگردی اور موت کا اعلان لکھوانے پر ٹیچر برطرف

Published April 10, 2023
Tags: Featured طلبہ نے اسکول کاؤنسلر سے شکایت کر دی فیس بک پر اسائنمنٹ کی کاپی شیئر
Share
SHARE

میامی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی اسکول کے طالب علموں سےموت کا تعزیت نامہ لکھوانے اور ملک میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے متعلق اسائمنٹ دینے پر ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے شہر میامی کے اورنج کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ٹیچر نے تشدد سے متعلق نامناسب اسائنمنٹ دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اسکول سے برطرف کردیا گیا ہے۔

Florida teacher fired for asking students to pen obituaries for active shooter drill: Jeffrey Keene says he has no regrets about the assignment, casting a spotlight on decisions made in state's public education systemA Florida teacher who was fired f.. https://t.co/JAbsveUC4B

— Top U.S. & World News🗽 (@USRealityCheck) April 9, 2023

برطرف ہونے والے اسکول کے سینئر استاد جیفری کینی نے فیس بک پر اسائنمنٹ کی کاپی شیئر کی جس میں طلبہ سے سوال کیا گیا کہ تصور کریں کہ آج آپ کا دنیا میں زندہ رہنے کا آخری دن ہے تو آپ موت سے متعلق کیا لکھیں گے؟

Thoughts?

I had this same assignment in my 10th grade English class.

I wrote how “my bass string snapped on stage, slicing my throat”

Really had a dark imagination back then.https://t.co/BTHvwvKmpz

— Dylan Sharpe (@RZRshrpe) April 7, 2023

اسائنمنٹ میں طلبہ سے مزید پوچھا گیا کہ ’سوچیں امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور اس بات پر غور کریں کہ ایسے واقعات کم کرنے کے لیے ہم کس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں؟‘

اسائنمنٹ کے آخر میں نوٹ لکھا گیا کہ یہ سوالات کرنے کا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں ہے تاہم چند طلبہ نے اسکول کاؤنسلر سے شکایت کر دی ۔

63 سالہ استاد نے وضاحت دیتے ہوئے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان سوالات کا مقصد طلبہ کو یہ بتانا تھا کہ دنیا میں کیا اہم ہے، اگر آپ طلبہ کو حقیقت نہیں بتاسکتے اور ان سے حقیقی سوالات نہیں کرسکتے تو پھر ہمارے ماحول میں کیا ہو رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے سوالات کرکے کچھ غلط نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست اورلینڈو میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جون 2016 میں پلس نائٹ کلب میں 29 سالہ مسلح شخص نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جبکہ 2018 میں میامی کے ایک اسکول میں فائرنگ کا بدترین واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 17 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

TAGGED:Featuredطلبہ نے اسکول کاؤنسلر سے شکایت کر دیفیس بک پر اسائنمنٹ کی کاپی شیئر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معذورکو بھیک نہ دینے پر پریتی زنٹا تنقید کی زد میں،اداکارہ کا شدید ردعمل
Next Article کینسر، دل کے مریضوں کیلیےخوشخبری:جلد ویکسین تیارہونےکاامکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

یمنیٰ زیدی اب بڑی اسکرین پر ، بنیں گی ‘نایاب’ کی کھلاڑی

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔…

January 4, 2023
انٹرٹینمنٹ

جیسلمیر میں کیارا ایڈوانی کا اپنی ہی شادی میں رقص

کراچی (شوبز ڈیسک):رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وُڈ جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی…

February 11, 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی نقل کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی جدید طریقے سے…

November 18, 2023
دلچسپ و عجیب

شادی کیلئے لڑکی نہ ڈھونڈسکنے پر بیٹے نے ماں کا گلا اور ٹانگیں کاٹ کر قتل کردیا

تلنگانہ (ویب ڈیسک): بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کر…

August 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?