Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری
پاکستان

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

Published October 7, 2024
Tags: Featured انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اچانک کے پی اسمبلی میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے لوگ اسلحہ غلیلوں
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف افراتفری، فتنہ فساد اور نیا بنگلا دیش بنانے کی سازش ہورہی تھی تو ہم عوام کو گھر دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال سے خیبر پختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں، غلیلوں اور اسلحہ کے ساتھ غنڈہ پور نے تقاریر کیں۔ اسلام آباد پولیس نے 120 افغان باشندوں کو پکڑا، ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا، اس کا کیا قصور تھا؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بچے یا جو لوگ احتجاج کے لیے لائے گئے، انہوں نے جب دیکھا کہ انہیں مرنے مارنے کےلیے لایا گیا تو پھر وہ واپس چلے گئے۔ عالیہ حمزہ کی آڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے وہ ناکام ہوگئے۔ پی ٹی آئی یوٹیوب ونگ کا صدر صدیق جان بھی بلبلا رہا ہے۔ گنڈاپور کو گالیاں دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ گنڈاپور کا جان بوجھ کر اغوا کا ڈرامہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے لوگ اسلحہ غلیلوں کے ساتھ آئے، کیا سیاسی جماعتیں ایسے آتی ہیں؟۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں کیا میرے ملازم تھے؟۔ پی ٹی آئی ورکرز نے پولیس اہلکار کی وردی اتروائی پھر خود پہن کر تصاویر بنوائیں، یہ توہین ہے۔ پولیس کی 10 گاڑیاں، 441 سیف سٹی کیمرے توڑے گئے تاکہ ریکارڈ نہ ہو سکے، شکلیں دیکھی جا سکیں، اسی طرح 32 موٹر سائیکلیں بھی جلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اچانک کے پی اسمبلی میں نمودار ہوتاہے، آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دیتا ہے۔ اگر ہمت تھی تو کے پی ہاؤس میں نہ چھپتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ پنجاب جیسی ترقی ان کے صوبے میں کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ یہ بنگلا دیش والاانقلاب لانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی والوں نے شیخ مجیب کا حشر بھی دیکھ لیا۔ انہوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی کوشش کی، بلوائیوں کو بغاوت کی سزا ملنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھ کر ملک میں آگ لگانے کی پلاننگ ہوتی ہے، جو اچھی بات کرے اس کا منہ بند کروا لیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کے ہاتھوں میں اے کے فورٹی سیون نظر نہ آئی، انہوں نے تو بیلچہ پکڑا ہوا تھا۔ انہوں نے تو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک فساد کرنا ہے۔ ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہوں گی جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر چینیوں پر حملہ بھی اس ایونٹ کو ناکام بنانے کےلیے ہے۔

TAGGED:Featuredانہوں نے کہا کہ گنڈا پور اچانک کے پی اسمبلی میںصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کے لوگ اسلحہ غلیلوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
Next Article غزہ جنگ کو ایک سال مکمل، 365 دنوں میں کیا کچھ ہوا؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کولمبو ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام، بولرز کے بعد بیٹرز کی بھی ذمہ دارانہ بلے بازی

(ویب ڈٰٰٰٰیسک‌):کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بولرز کے بعد بیٹرز کی جانب سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا…

July 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

ضمانت منسوخی: اسد عمر ،شاہ محمود عدالت سے ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے

لاہور (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود…

June 20, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں طلب کرلیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواست…

August 30, 2023
پاکستان

عمران ہی جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، مقدمہ ملٹری کورٹ میں ہی چلےگا: وزیر داخلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر…

May 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?