Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوکرین میں روسی جنگ روکنے میں مدد کیلیے فرانس کی چین کو اپیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یوکرین میں روسی جنگ روکنے میں مدد کیلیے فرانس کی چین کو اپیل
دنیا

یوکرین میں روسی جنگ روکنے میں مدد کیلیے فرانس کی چین کو اپیل

Published April 6, 2023
Tags: Featured بین الاقوامی برادری پر زور چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات قریبی اتحادی روسی صدر پیوٹن
Share
SHARE

بیجنگ (ویب ڈیسک): ایمانوئیل میکرون نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے شی جن پنگ کے سے مدد مانگ لی، تنازع کے حل کیلئے چین کے کردار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔چین کے تین روزہ دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے چینی صدر شی جن پنگ سے کہا کہ وہ اپنے قریبی اتحادی روسی صدر پیوٹن کو یوکرین جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے راضی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، روسی اقدام سے بین الاقوامی استحکام داؤ پر لگ گیا ہے، مجھے آپ پر پورا اعتماد ہے کہ آپ روس سمیت سب کو مذاکرات کے ٹیبل پر واپس لا سکتے ہیں۔

بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر میکرون مغربی ممالک پر زور دیا کہ یورپ کو کچھ عناصر کی مغرب اور چین کے درمیان ناگزیر تنازعات کی باتوں کو رد کرتے ہوئے چین سےکاروباری اور سفارتی تعلقات توڑنے کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کو لازمی طور پر عالمی طاقتوں کو بلاکس میں تقسیم کرنے کی طاقت رکھنے والے یوکرین، روس تنازعے کے حل کیلئے چین کی مدد لینی چاہیے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے اجتناب کے اپنے وعدوں پر کاربند رہنا چاہیے، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے روس یوکرین تنازعے میں تیزی آئے اور معاملے کا حل ہاتھوں سے نکل جائے۔

فرانسیسی صدر میکرون کے تین روزہ سرکاری دورہ چین میں دونوں ملکوں کے درمیان جوہری اور قابل تجدید توانائی میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

ایلیسی محل سے جاری بیان کے مطابق فرانس اور چین نے توانائی کے شعبوں خصوصاً جوہری اور ہوا سے چلنے والی توانائی میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے، فرانسسیسی اور چینی جوہری کمپنیوں نے دیرینہ شراکت کی تجدید کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

فرانسیسی اور چینی جوہری کمپنیوں کے درمیان آف شور ونڈ کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

یورپی کمیشن صدر اُرسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے چین کے یورپی یونین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوبارہ کام کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون اور یورپی کمیشن صدر اُرسلا وان ڈیرلیئن کے ساتھ ملاقات میں صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں مداخلت اور چیلنجوں کو ختم کر کے تمام سطحوں پر تبادلے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی یونین کو بات چیت اور تعاون پر قائم رہنا چاہیے، عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہیے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے فرانس کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہوئے بیجنگ میں فرانسیسی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین، فرانس تعلقات مثبت اور مستحکم رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اورچین اور فرانس کے پاس اختلاف کو حل کرنے کی صلاحیت اور ذمہ داری دونوں ہی موجود ہیں۔

فرانسیسی حکام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو ’’دوستانہ‘‘ اور ’’تعمیری‘‘جبکہ چین نے اسے ’’دوستانہ‘‘ اور ’’تفصیلی‘‘ بات چیت قرار دیا۔

TAGGED:Featuredبین الاقوامی برادری پر زورچین یورپی یونین کے ساتھ تعلقاتقریبی اتحادی روسی صدر پیوٹن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
Next Article کندھ کوٹ: قبیلائی تنازعے میںIBA کے پروفیسر اجمل ساوند قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے چھوٹا ملک، جہاں کوئی ہسپتال نہیں،اور 96 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا

ویٹیکن سٹی (ویب ڈیسک): ایک طرف بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے تو وہیں…

March 8, 2025
ویڈیوز

ایک باپ نے حقیقت میں آئرن مین سوٹ‌ایجاد کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): ہالی ووڈ کی معروف سیریز ایوینجرز میں دکھائے گئے کردار آئرن میں کے سوٹ کو دیکھتے ہوئے…

February 23, 2023
پاکستان

اگلی دفعہ میراتھون میں جائیںگے؛فواد چوہدری کےبھاگنے پرحبا فواد کا تبصرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کے خوف…

May 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے، عامر خان کا تیسری شادی کے سوال پر رد عمل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔بالی ووڈ کی انٹرٹینمنٹ…

August 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?