سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر فائرنگ، تشدد اور گرفتاریوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جھوٹی جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے۔
پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ اس کے خلاف کوئی سیاسی جماعت سندھ میں کوئی سیاسی سرگرمی کرے، اسی لیے ایسے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ملک کا آئین پرامن سیاسی اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت خلاف قانون اپنی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے کہ اس کے سیاسی مخالفین خوف کے مارے خاموش ہو جائیں۔ لیکن یہ اس کی غلط فہمی ہے۔اس طرح کی پرتشدد کارروائیوں سے لوگوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا.
ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کا فوری علاج کیا جائے اور گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔