سرگودھا (ہیلتھ ڈیسک): صوبائی محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کی گئی ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چک 58 شمالی میں محکمہ صحت کے ملازم کے گھر سے سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ملزم ٹی ایچ کیو اسپتال شاہپور کا ملازم ہے جس نے اپنے گھر پر کلینک بھی بنا رکھا تھا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تحقیق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔