کراچی (ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کا انتظامی بحران سنگین ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی 35 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد قومی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی تربت کیلئے پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے کوئٹہ کیلئے پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی مسقط کی پرواز پی کے 225 اور دبئی کراچی کی پرواز پی کے 214 منسوخ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 اور پی کے 371، کراچی دمام کی پرواز پی کے 241 اور پی کے 242 اور جدہ سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 332 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ملتان سے جدہ کیلئے پرواز پی کے 839 اور کراچی کیلئے پی کے 331، شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 اور مسقط فیصل آباد کی پرواز پی کے 166 منسوخ کی گئی ہے۔ اسلام آباد ملتان کی پرواز پی کے 681 اور پی کے 682 منسوخ کردی گئی۔ فیصل آباد دبئی کی پرواز پی کے 223 اور مسقط کیلئے پی کے 165 اور فیصل آباد ابوظہبی کی پرواز پی کے 177 اور پی کے 178 منسوخ کی گئی ہے۔
کویت سٹی لاہور کی پرواز پی کے 206 اور اسلام آباد دمام کی پرواز پی کے 245 منسوخ ہے۔ دمام لاہور کی پرواز پی کے 248 اور دبئی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 212 منسوخ ہے۔
سیالکوٹ سے ابوظہی کیلئے پرواز پی کے 177 اور پی کے 178، اسلام آباد جدہ کی پرواز پی کے 741 اور دبئی کیلئے پی کے 233 منسوخ ہے۔ اسلام آباد چترال کی پرواز پی کے 660 اور پی کے 661 منسوخ کی گئی ہے۔ اسلام آباد مسقط کی پرواز پی کے 291 اور دبئی کے لیے پی کے 212 اور پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283 اور پی کے 284 منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی، لاہور سے ریاض کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہے، پرواز پی کے 725 دن 11 بجکر 35 منٹ پر لاہور سے ریاض روانہ ہوگی۔ لاہور سے پی کے 229 مسقط کیلئے 8 گھنٹے تاخیر سے شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔