Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آنکھوں کو مسلنے کی عادت بینائی کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > آنکھوں کو مسلنے کی عادت بینائی کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے
صحت

آنکھوں کو مسلنے کی عادت بینائی کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے

Published February 20, 2023
Tags: Featured آنکھوں کو مسلنے بینائی تباہ
Share
SHARE

کراچی ( ہیلتھ ڈیسک): آنکھوں کو مسلنے کی عادت کافی عام ہے جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اس سے تھکاوٹ میں کچھ کمی آتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت بینائی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ زیادہ طاقت سے یا اکثر آنکھوں کو مسلنے کے عادی ہوں۔

اس عادت کے چند نقصانات درج ذیل ہیں۔

امریکا کے کلیو لینڈ کلینک کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرنیہ میں معمولی خراشیں پڑ جاتی ہیں جس سے بینائی کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے۔آنکھوں کو انفیکشن کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ہاتھوں سے جراثیم آنکھوں میں منتقل ہو جائے یا کسی وجہ سے آنکھیں ورم سے متاثر ہوں۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کے مسلنے سے اردگرد کی جِلد کی موٹائی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جھریاں نمودار ہوتی ہیں جبکہ جِلد بھی خشک ہو جاتی ہے۔

اگر کسی الرجی کے باعث آنکھوں میں خارش ہو رہی ہو تو مسلنے سے histamine نامی کیمیائی ردعمل متحرک ہوتا ہے۔

اس سے عارضی ریلیف تو ملتا ہے مگر اس کے بعد الرجی کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد جِلد کی رنگت برقرار رکھنے والا ہارمون زیادہ بننے لگتا ہے جس کے نتیجے میں سیاہ حلقے نظر آنے لگتے ہیں۔

جب آپ آنکھیں مسلتے ہیں تو آنکھوں کے سیال سے بھرے اندرونی چیمبرز پر دباؤ بڑھتا ہے جس سے موتیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔اگر کوئی فرد موتیا سے متاثر ہو تو مرض کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں میں سرخی بڑھ جاتی ہے جبکہ آنکھوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے آپ تھکاوٹ کے شکار ہیں۔

آنکھوں کو مسلنے کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد دانے نکل آتے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرنیہ کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور بینائی کمزور ہوتی ہے، جس کے باعث چشمے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ آنکھوں کو اکثر مسلنے سے خون کی شریانوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث تیز روشنی چبھنے لگتی ہے۔

TAGGED:Featuredآنکھوں کو مسلنےبینائی تباہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈپریشن کی شکار مائیں، بچے کی پکار پر دیرسے جواب دیتی ہیں!
Next Article یوکرین:جوبائیڈن کاغیر اعلانیہ دورہ،500 ملین ڈالرکی فوجی امدادکااعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

مشہور بھارتی کامیڈین جونی لیور کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

(ویب ڈیسک ):بھارت کے مشہور کامیڈین جونی لیور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جونی لیور کی سوشل…

September 12, 2024
پاکستانصحت

پختونخوا میں پولیو ٹیموں پرحملوں سےمتعلق CTD رپورٹ سامنے آگئی، 2 شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال انسداد پولیو ٹیموں…

June 9, 2024
پاکستانکاروبار

بجٹ کی تیاری: اعتماد میں‌نہ لینے پر پیپلزپارٹی کیجانب سے تحفظات کا اظہار

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رہنما پیپلز…

June 9, 2024
پاکستان

نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک): مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ…

February 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?