Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حافظ نعیم کا برمیوں سمیت تمام غیرقانونی لوگوں کو مردم شماری میں گننے کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حافظ نعیم کا برمیوں سمیت تمام غیرقانونی لوگوں کو مردم شماری میں گننے کا مطالبہ
پاکستان

حافظ نعیم کا برمیوں سمیت تمام غیرقانونی لوگوں کو مردم شماری میں گننے کا مطالبہ

Published April 16, 2023
Tags: Featured سندھ کی آدھی آبادی کراچی کوئی جزیرہ نہیں گورنر سندھ کا بھی احسن اقبال کو خط
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ کراچی کی آبادی کو درست گن لیا جائے تو سندھ کی آدھی آبادی ہوگی، درست مردم شماری سےکراچی سے وزیراعلیٰ منتخب کیا جاسکتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی ہے، ایک دو بلاک میں آکر باقی گھر خود اندازے سے بھرے جا رہے ہیں، جو ٹیبلیٹ دیےگئے ہیں اس میں مکمل معلومات دستیاب نہیں، جنہیں گنا گیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ کیسے گنا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی، شہباز شریف اور احسن اقبال کو بتانا ہوگا کراچی دشمنی کیوں ہے، وہ کراچی آکر پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اس پسند کی پارٹی نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے، ہم حکومت سے کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، ہمیں بس پورا گنا جائے، شہر میں سندھی، پنجابی پٹھان، برمی جو بھی ہے اسےگنا جائے، آپ آدھے سندھ کو کیسے نظر انداز کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے احسن اقبال کو خط لکھا ہے، انہیں اپنےعہدےکے حساب سے مزید سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی، کراچی کوئی جزیرہ نہیں، کراچی بولےگا اور اپنا حق لےگا، ایم کیو ایم حکومت میں ہے تو مردم شماری کی ایس او پیز میں اس کا کیا کردار ہے، سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں، علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو یہ لوگ گوٹھ بنانا چاہتے ہیں، پہلے یہ حلقہ بندیوں میں مسئلہ کرتے ہیں، پھر مرضی کے نتائج دیتے ہیں، دوبارہ گنتی میں ہماری کئی نشستیں کم کی گئی ہیں، یہ ضمنی انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،گیارہ نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے وہاں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے، جہاں نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں ان نشستوں پر بھی جدوجہد کریں گے۔

TAGGED:Featuredسندھ کی آدھی آبادیکراچی کوئی جزیرہ نہیںگورنر سندھ کا بھی احسن اقبال کو خط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
Next Article آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانیت کیلیےسب سے بڑا خطرہ ہے؛ ایلون مسک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی: آکسفورڈ یونین کاخراج عقیدت

کراچی (ویب ڈیسک): 27 دسمبر 2022 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر…

December 28, 2022
دنیا

پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کو کلین چٹ دے دی

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…

January 25, 2023
کھیل

سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دبئی کی کھیلوں کی سفیر مقرر

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے کھیلوں کی سفیر مقرر کردیا۔دبئی…

November 14, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پرسوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنےکیلیے 4 جی انٹرنیٹ کی سہولت

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چاند پر فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز…

April 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?