Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال
پاکستان

لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال

Published January 3, 2024
Tags: Featured جبری گمشدگیوں کے خلاف کئی شہروں شٹر ڈاؤن ہڑتال منتظمین بلوچستان یکجہتی کمیٹی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے درمیان بدھ کو بلوچستان کے کئی شہروں میں گزشتہ 70 سالوں سے ہونے والے ’ریاستی جبر‘ اور ’مظالم‘ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔اسلام آباد میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ لانگ مارچ کے منتظمین میں سے ایک منتظمین بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گڈانی، نوہسکی، خضدار، تربت اور دیگر علاقوں میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے سنسان سڑکیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

ایک روز قبل اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر شدید سردی میں احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین نے حکومت کو دیے گئے7 دن کے الٹی میٹم کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں شٹر ڈاؤن مظاہرے کی کال دی تھی ۔

ان کے مطالبات میں پولیس کی کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے تمام مظاہرین کی رہائی، بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلی تحقیقات، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ، جبری گمشدگیوں کے تمام متاثرین کی رہائی، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پر پابندی اور ریاست کے زیر اہتمام ڈیتھ اسکواڈز کا خاتمہ شامل ہے۔

کل رات بلوچستان یکجہتی کمیٹی نے کہا تھا کہ ریاست مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے میں ناکام رہی ہے اور اعلان کیا تھا کہ آج سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ان کے احتجاجی کیمپ کے سامنے پہنچ چکی ہے، ہمیں تشویش ہے کہ وہ ہم پر کریک ڈاؤن کریں گے اور پر امن مظاہرین کو گرفتار کریں گے۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس انہیں کھانے، خیمے، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سہولیات کی اجازت نہیں دے رہی ہے، اس سرد موسم میں بوڑھی مائیں اور بہنیں سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، ان کی صحت کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredجبری گمشدگیوں کے خلافکئی شہروں شٹر ڈاؤن ہڑتالمنتظمین بلوچستان یکجہتی کمیٹی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ خان کمائی کے بھی کنگ بن گئے،سال میں 2500 کروڑ کمانےکا اعزاز حاصل کرلیا
Next Article پاکستان پرانفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کا حملہ، ہزاروں کیسز رپورٹ: قومی ادارہ صحت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

کینسر کاعالمی یومِ آگاہی، پاکستان میں 178،000 نئے کیس رجسٹرڈ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن4 فروری کو منایا جا رہا ہے۔پاکستان…

February 4, 2023
پاکستان

بجلی کی تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم ، سبسڈی کا بوجھ صوبوں‌ پرہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نِگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا…

August 21, 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ: میرے انتقال کی خبریں جھوٹ ہیں‌؛ ہدایت کارساجد خان کا ردعمل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ ہدایت کار ساجد خان نے بھارتی میڈیا پر اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی…

December 29, 2023
صحت

منٹوں میں دل کے دورے کی تصدیق کرنے والا کلائی بند آلہ ایجاد

نیوجرسی (ہیلتھ ڈیسک): کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا آلہ بنایا گیا ہے صرف پانچ منٹ میں دل…

March 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?