Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کالجز معائنہ کے نام پر پرنسپل،اساتذہ کی تذلیل قابل برداشت نہیں؛سپلا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کالجز معائنہ کے نام پر پرنسپل،اساتذہ کی تذلیل قابل برداشت نہیں؛سپلا
پاکستانتازہ ترین

کالجز معائنہ کے نام پر پرنسپل،اساتذہ کی تذلیل قابل برداشت نہیں؛سپلا

Published February 23, 2023
Tags: اساتذہ کی توہین تعلیم کی بہتری سپلا کالجز کے معائنے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک):کالجز کے معائنے کے نام پر کالج پرنسپل اور اساتذہ کی توہین و تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل شاہجہاں پنھور، دیگر مرکزی عہدیداران سید عامر علی شاہ، پروفیسر الطاف کھوڑو، نجیب لودھی ، عصمت جہاں، سید جڑیل شاہ، لعل بخش کلہوڑو، حمیدہ میربحر، عزیز میمن، خرم رفیع،عبدالمنان بروہی، سعید احمد ابڑو، رسول قاضی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سپلا نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری ، تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کرادرا دا کیا ہے۔

سپلا میڈیا سیل سے پروفیسر سعید احمدکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈی جی آفس اور مختلف ریجنل ڈائریکٹرز کے آفس میں کچھ فرعون طبعیت ، بد اخلاق افسران قابض ہوگئے ہیں جن کا خود کا ماضی کلاسز لینے اور اپنی کالج میں حاضری کے حوالے سے انتہائی داغدار ہے اور اب وہ کسی کی مہربانیوں کی وجہ سے ان عہدوں پر تعینات ہوتو گئے ہیں مگر اپنا ماضی بھول گئے ہیں اور کالج اساتذہ کی آئے روز توہین و تذلیل کرتے رہتے ہیں ۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں ضلع ساؤتھ کے مختلف کالجز کا معانہ کیا گیا ،اس دوران ایک نام نہاد افسر کے نامناسب رویہ کے سبب کلاسز میں موجود اساتذہ کو بھی غیر حاضر اور اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کروائے ، کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی توہین و تذلیل کی گئی جو ہمارے لیے نا قابلِ قبول ہے۔

ہمیں کالجز کے معانے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم خود چاہتے ہیں کہ صوبائی وزیرِ تعلیم ، سیکریٹری کالجز، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، ریجنل ڈائریکٹر صاحبان وقتاً فہ وقتاً کالجز کا معانہ کرتے رہیں ، خامیوں کی نشاندہی کرتے رہیں، کمی کوتاہیوں پر جائز سرزنش کرتے رہیں ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں ہم آپ کےسا تھ ہیں۔ مگر اساتذہ کی توہین و تذلیل پرسمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

سپلا کے رہنماؤں نے ڈی جی کالجز سندھ اور تمام ریجنل ڈائریکٹر صاحبان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مہربانی فرما کر بدنام زمانہ چاپلوسوں، بد اخلاق اور بد زبانوں کو ان کی آفس تک محدود رکھیں کیوں کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان ناشائستہ افراد کی بد اخلاقی کی وجہ سے معانے کے دوران کسی کالج میں ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

سپلا کے رہنماؤں نے صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو کی اس جانب توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی توہین کرنے والوں کا نوٹس لیں اور ان کو واپس کالجز میں تعینات کریں۔

TAGGED:اساتذہ کی توہینتعلیم کی بہتریسپلاکالجز کے معائنے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جیل بھرو تحریک:گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلیےعدالت سے رجوع
Next Article 12واں میچ: یونائیٹڈ کی زلمی کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

(ویب ڈیسک): پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم…

October 27, 2024
پاکستانصحت

لاہورکےہسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): تھانہ شاہدره 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے…

April 28, 2024
پاکستانکاروبار

IMF -حکومتی ملی بھگت: چوروں و اشرافیہ کوچھوڑ کرعوام سےبجلی پر721 ارب اضافی وصولی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721…

August 8, 2023
پاکستان

سندھ پر موجودہ مصیبتوں کاسبب مفاد پرست جاگیردارٹولہ اوراقتداری پارٹیاں ہیں؛ قادر مگسی

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما نصرت حسین چن کی چالیسویں کے موقع پر ترقی پسند ہاؤس حیدرآباد…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?