حیدرآباد (نجات نیوز): حیدرآباد جیل سے رہا ہونے والے 303 افغان شہریوں کو افغانستان بھیج دیا گیا۔ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حیدرآباد کی جیل سے آج 63 خواتین اور 71 بچوں سمیت 303 افغان شہریوں کو رہا کیا گیا۔
افغان سفارت خانےکا کہنا ہےکہ ان افغان شہریوں کو کراچی میں افغان قونصل خانےکی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں رہا کیا گیا۔
افغان سفارت خانےکے مطابق حیدرآباد جیل میں موجود یہ افغان شہری پاکستان میں رہائش کی قانونی دستاویزات نہ ہونےکے باعث گرفتارکیےگئے تھے۔
افغان سفارت خانےکے مطابق حیدرآباد جیل سے رہائی پانے والے 303 افغان شہریوں کو وزارت خارجہ کی ہدایت کی روشنی میں سرکاری خرچ پر افغانستان بھجوایا گیا ہے۔