Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے انڈیا میں شروع: پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے انڈیا میں شروع: پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے
کھیل

ICC ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے انڈیا میں شروع: پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے

Published September 30, 2025
Tags: Featured آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا اور سری لنکا میں شروع پاکستان اپنا افتتاحی میچ جمعرات دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف
Share
SHARE

بینگلورو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ آج (یعنی منگل 30 ستمبر) سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ جمعرات دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہا ہے۔یہ خواتین کا 13واں ورلڈ کپ ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منگل کو انڈیا کے شہر بینگلورو میں ہو گی، تاہم پاکستانی ٹیم اس میں شرکت نہیں کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان انڈیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان بینگلورو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے اس سال کے اوائل میں لاہور میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں 100 فیصد فتوحات حاصل کر کے اس میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کا میزبان انڈیا ہے مگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم انڈیا نہیں جا رہی اس لیے پاکستان کے تمام میچ سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اگر پاکستان 29 اکتوبر کے سیمی فائنل اور دو نومبر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو یہ دونوں میچ بھی کولمبو ہی میں ہوں گے۔

فاتح ٹیم کو 44 لاکھ ڈالر ملیں گے، جب کہ رنر اپ کو 22 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

پاکستانی سکواڈ میں شامل سات کھلاڑی ایسی ہیں جو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

کپتان پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا نے کہا کہ ’ہمارا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر فوکس واضح اور مقصدی رہا ہے۔ جن شعبوں میں بہتری درکار تھی ہم نے ان پر کام کیا اور حوصلہ افزا پیش رفت دیکھی۔ یہ عمل دراصل کوالیفائر سے شروع ہوا، جہاں ہم نے تمام میچ جیت کر اس میگا ایونٹ میں جگہ بنائی۔

’کولمبو میں کھلاڑیوں نے تربیتی سیشنز میں زبردست عزم دکھایا ہے۔ یہاں کے حالات پاکستان کے حالات سے کافی ملتے جلتے ہیں، جس سے سکواڈ کو جلد ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نے ہمیں مختلف کمبی نیشنز آزمانے اور مزید وضاحت حاصل کرنے کا اچھا موقع دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ذاتی طور پر بھی مجھے کریز پر وقت گزارنے اور رنز بنانے کا موقع ملا جس کا میں پچھلی سیریز کے بعد سے منتظر تھی۔ بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے، لیکن سکواڈ نے جس طرح چیلنجز کا جواب دیا اور ایک یونٹ کے طور پر جس انداز میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں، اس پر میں مطمئن ہوں۔‘

ثنا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’ورلڈ کپ ہمارے لیے سب سے بڑا سٹیج ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ تسلسل، ڈسپلن اور ٹیم ورک ہی آگے بڑھنے کی کنجی ہیں۔ ہمارا فوکس ہر میچ میں سخت مقابلہ کرنا، اپنے پلانز کو مؤثر انداز میں نافذ کرنا اور ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے لیے بہترین کارکردگی دینا ہے۔‘

15 رکنی سکواڈ میں‌فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں.

پاکستان ٹیم کے تمام میچز کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے (پاکستانی وقت 2:00 بجے) شروع ہوں گے۔

دو اکتوبر — بمقابلہ بنگلہ دیش
پانچ اکتوبر — بمقابلہ انڈیا
آٹھ اکتوبر — بمقابلہ آسٹریلیا
15 اکتوبر — بمقابلہ انگلینڈ
18 اکتوبر — بمقابلہ نیوزی لینڈ
21 اکتوبر — بمقابلہ جنوبی افریقہ
24 اکتوبر — بمقابلہ سری لنکا
29 اکتوبر— پہلا سیمی فائنل
30 اکتوبر— دوسرا سیمی فائنل
2 نومبر— فائنل

TAGGED:Featuredآئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپانڈیا اور سری لنکا میں شروعپاکستان اپنا افتتاحی میچ جمعرات دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیتن یاہو کی نئی کلابازی: حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش
Next Article سپریم کورٹ: جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

مصنوعی مٹھاس(شوگر فری)اسپارٹیم کا استعمال کینسرکو بڑھاتا ہے ؛ ڈبلیو ایچ او

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شوگر فری مشروبات میں استعمال ہونے والی اسپارٹیم نامی مصنوعی…

July 15, 2023
دنیا

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

(ویب ڈیسک): بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور اقدام اٹھالیا۔غیر ملکی خبر…

May 16, 2024
پاکستانکاروبار

بجٹ میں تبدیلی کے بغیر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکتا: آئی ایم ایف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کیلئے پاکستان سے پارلیمنٹ…

June 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کا گھر بلڈر مافیا کے ہتھے چڑھ گیا،مسمار کرنے کی تیاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): برصغیر کے عظیم اداکار مرحوم دلیپ کمار کے تاریخی بنگلے کو مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا…

August 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?