Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: علی امین گنڈاپورکی جانب سےحکومت کو جلسے میں ڈیڈلائن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: علی امین گنڈاپورکی جانب سےحکومت کو جلسے میں ڈیڈلائن
پاکستان

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: علی امین گنڈاپورکی جانب سےحکومت کو جلسے میں ڈیڈلائن

Published September 9, 2024
Tags: Featured اسلام آباد کے علاقے سنگجانی پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔ پی ٹی آئی اور اپوزيشن اتحاد کے رہنماؤں نے جلسے کے شرکا سے خطابات کیے۔ جلسے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، دیگر پارٹی رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی موجود تھے۔

جلسے سے خطاب میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف مزید کوئی کیس بنانا، اپنی مرضی کی عدالت میں لے جانا قبول نہيں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ راستے بند نہ کریں بلکہ راستے نکالیں، اس سے پہلے کہ ملک بند گلی میں چلا جائے، کوئی راستہ نکالیں۔

جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، قانون کی بالادستی کیلئے پنجاب میں بھی جلسےہوں گے، پنجاب پیدل جانا ہوا تو جائیں گے، ان کے آنسو گیس کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، این او سی ہونہ ہواگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا۔

پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔

محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ پاکستان میں انقلاب ووٹ کے ذریعے آچکا ہے، موجودہ حکومت بے ایمانی سے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت کو دس پندرہ دن دیں اورکہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام لیڈروں کورہاکریں، ورنہ ہر ضلع میں تحریک چلائی جائے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے قریب 26 نمبر چونگی پر شرکت کیلئے آنے والے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

جھڑپ کےدوران ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد کے علاقے سنگجانیپاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطابعمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائنوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article طالبان کے افغانستان پرغلبے کے بعد فیض کا دورہ کابل ملک کو بہت مہنگا پڑا، نائب وزیراعظم
Next Article چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ: پاکستان کی تاریخی فتح، بوائز اور گرلز دونوں ٹائٹل جیت لیے

التماتی - قازقستان (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے مہاد خان اور سارہ امین خان نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ…

August 14, 2025
انٹرٹینمنٹ

سدھو نے کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل وجہ 5 سال بعد بتادی

(ویب ڈیسک): بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل…

November 15, 2024
پاکستان

وزیر آباد کے بعد مجھے 18 مارچ کو دوسری بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ انہیں ایک بار وزیرآباد میں اور دوسری بار…

May 4, 2023
پاکستان

آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا…

May 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?