Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے: الیکشن کمیشن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے: الیکشن کمیشن
پاکستانتازہ ترین

12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے: الیکشن کمیشن

Published July 20, 2023
Tags: الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرادیں گے، اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ظفراقبال نے مزید کہا کہ ہمیں سکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے، ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں ہے، سیاست میں کالے دھن سے سسٹم کو نقصان ہو رہا ہے، ایک سال میں تدارک نہیں کیا جا سکتا، ٹیکس قوانین کو بہتر کرنا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں ہے، ٹیکس قوانین کو بہتر کرنا ہے۔

پولیٹیکل فنانس ونگ کے مسعود شیروانی نے کہا کہ پولیٹیکل فنانس منیجمٹ انفارمیشن سسٹم قائم کیا ہے۔ متعلقہ ریگولیٹر بشمول نادرا، اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر ، ایس ای سی پی، ان سے ڈیٹا لیا جائے گا، ان سے پروٹوکول معاہدہ کیا جا چکا ہے، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کیلئے اصول تیار کیے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کیلئے معیار طے کیے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو فنانس کے حوالے سے چیک لسٹ دیں گے۔ سیاسی جماعتوں کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانےکا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

قبل ازیں اپنے ایک اور بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا تھا ہماری حکومت کی مدت اگست میں ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرےگا۔

TAGGED:الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہےرجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
Next Article مذہبی جذبات بھڑکانے جیسے واقعات کا تسلسل اظہارکا نہیں بلکہ شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے: وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آصف زرداری، نواز شریف پر توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ، 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف…

September 25, 2024
پاکستانکاروبار

ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنیکی ایف بی آر کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے…

May 4, 2024
پاکستانکاروبار

شیل کا پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک ): شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں کمپنی کے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی…

June 14, 2023
پاکستانکھیل

کراٹے کامبیٹ 45 کلو گرام کیٹیگری:پاکستانی شاہ زیب رند نے بھارتی فائٹرکو 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،سلمان خان بھی فین بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے…

April 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?