Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں،عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں،عمران خان
پاکستان

حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں،عمران خان

Published April 28, 2023
Tags: Featured اگر آئین ٹوٹ گیا جنرل باجوہ اور کشمیر عمران خان خطرناک ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ستمبر اکتوبر میں الیکشن کی بات کرے تو پھر مذاکرات کی ضرورت نہیں.ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں، الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی آئین بھی ہے؟۔ وہ آئین توڑنا چاہ رہے ہیں، ہم آئین پر کھڑے ہیں۔ ہم رُول آف لا پر کھڑے ہیں، وہ قانون آئین توڑ رہے ہیں۔ توہین عدالت کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو کیا ہو گا ؟، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ آئین ٹوٹ جائے گا۔ جنرل باجوہ نے چوروں کا ٹولہ مسلط کیا ہے۔ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں الیکشن کے لیے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات میں ابھی تک انہوں نے کوئی آفر نہیں کی۔

آڈیو لیک سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈیو ریکارڈنگ جو کر سکتے وہی کر رہے ہوں گے۔ باجوہ خود کہتا کہ عمران خان خطرناک ہے۔اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا، اسی کی بات چلے گی۔ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم خلاف۔ ہمارا اس سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

جنرل باجوہ اور کشمیر سے متعلق حامد میر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتا ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔ مذاکرات کا پہلے دن سے کہہ رہا تھا الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں۔

عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں۔ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے۔ ایک دن تو الیکشن کرانے ہیں، تو کرائیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بیان بازی ہو رہی ہے ؟، جس پر عمران خان نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔

TAGGED:Featuredاگر آئین ٹوٹ گیاجنرل باجوہ اور کشمیرعمران خان خطرناک ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
Next Article سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا؛ ISPR
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایس ٹٰی پی یوم مادروطن: 1940 کی قرارداد پرعمل کیا جائے؛ مطالبہ

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں‌یوم مادر وطن منایا جارہا ہے . اس موقع…

February 24, 2023
کاروبار

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوورکردیے؛ گورنر اسٹیٹ بینک

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں اپنے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوورکردیے ہیں۔ اس بات کا…

January 18, 2023
دنیاکاروبار

ٹرمپ کی مجوزہ محصولات کےاثرات: 25 ممالک کا امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ

برن- سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک): 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا، کیونکہ…

August 27, 2025
پاکستان

ویلنٹائن ڈے کو سندھ میں”سندھ سے محبت” کے طور پر منایا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): محبت کے عالمی دن کو سندھ میں "دھرتی سے محبت- سندھ سے محبت" کے طور پر منایا…

February 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?