Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کی سوچ کل والی رہی تو مزید مذاکرات بے معنی ہیں: شاہ محمود
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کی سوچ کل والی رہی تو مزید مذاکرات بے معنی ہیں: شاہ محمود
پاکستان

حکومت کی سوچ کل والی رہی تو مزید مذاکرات بے معنی ہیں: شاہ محمود

Published May 3, 2023
Tags: Featured سپریم کورٹ کے پاس جائیں گے قانونی رکاوٹیں ہیں اس کا حل بھی پیش کیا قوم آئین کا دفاع کرے گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پہلے ہی کہا تھا مذاکرات کو تاخیری حربے کے طورپر استعمال نہ کیا جائے، حکومت کی جو سوچ کل دیکھی اگر وہی رہتی ہے تو مذاکرات کی مزید نشستیں بے معنی دکھائی دیتی ہیں۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوکچھ کہنا تھا اور جو میزپر رکھنا تو وہ ہم نے مذاکرات میں رکھ دیا، حکومتی حلقوں نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، مذاکرات سے پہلے خواجہ آصف، جاویدلطیف کی گفتگو دیکھ لیں، مولانا فضل الرحمان کا رویہ دیکھ لیں، حکومتی نمائندوں کے رویوں اور گفتگو کے باوجود ہم نے کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف ہمارے گھروں پر حملےکیےگئے،گھروں پر حملوں کے باوجود مذاکرات جاری رکھے تاکہ قوم کواس ہیجانی صورت حال سے نکالیں، مئی کے انتخابات کےلیے ہم تیارہیں، ہم نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی نقطہ نظرکو سمجھنے کی کوشش کی، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جو قانونی رکاوٹیں ہیں اس کا حل بھی پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے جو تین نشستیں ہوئی ہیں اس کا خلاصہ سپریم کورٹ کو تحریری طورپر دیں گے، عدالت کوبتائیں گے مذاکرات سے متعلق مشورے پر ہم نے عمل کرنے کی کوشش کی، عدالت کو آگاہ کریں گے مذاکرات کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم سپریم کورٹ کے پاس جائیں گے اورکہیں گے جو آئین کہتا ہےآپ وہ کرلیں، سپریم کورٹ کوکہیں گے قوم آئین کا دفاع کرے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا ساتھ دے گی، یہ حکومت مایوسی میں کسی بھی حدتک جاسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سپریم کورٹ کے ججوں کوبلاکر ان کی بےتوقیری کریں۔

TAGGED:Featuredسپریم کورٹ کے پاس جائیں گےقانونی رکاوٹیں ہیں اس کا حل بھی پیش کیاقوم آئین کا دفاع کرے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورون دھون مہاراشٹر کے ہیرو قرار،لوک مت ایوارڈحاصل کرلیا
Next Article گن پوائنٹ پر بات نہیں ہوگی، 14 مئی تک اسمبلیاں کسی صورت نہیں توڑینگے: وزیر دفاع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ایران اسرائیل جنگ کےخطرات: امریکا کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غور

واشنگٹن (ویب ڈیسک): مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان باقائدہ جنگ کا خطرہ…

October 13, 2024
پاکستان

پنجاب ،کے پی میں سپریم کورٹ کا انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب، خیبرپختونخوا (کے پی) الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات…

March 1, 2023
پاکستان

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفٰی کمال کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس…

May 17, 2024
پاکستان

ثاقب نثارکا بیٹا ٹکٹ کیلیے پیسے بٹوررہا ہے، چور کا بیٹا چور نکلا، مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ…

May 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?