سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ:عدالتی احکامات نظر انداز، او پی ایس افسران تعینات
کراچی (ویب ڈیسک): سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کو نظر انداز کردیا . ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ضلع جنوبی گریڈ 18 کے افسر سمیع شیخ کا تبادلہ کرکے گریڈ ک17 کے افسر یاسر سومرو پر اعلیٰ افسران کی نوازشات و خاص آشیرباد ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ضلع جنوبی تعینات کردیا گیا .
ذرائع کے مطابق نچلے گریڈ کے او پی ایس افسر یاسر سومرو کی بالا گریڈ پر آؤٹ پے اسکیل تعیناتی سے یہ ابہام پیدا ہوتا ہے کہ سندھ لوکل بورڈ کے پاس بالا گریڈ کے افسران کی کمی ہے ، جس کی وجہ سے گریڈ 17 کے افسر کو گریڈ 18 کی سیٹ پر تعینات کیا گیا .
سینئر افسران کے اوپر جونیئر افسر کو فوقیت دیئے جانے کے عمل سے دیگر افسران میںبھی ہلچل مچ گئی ہے جس سے یہ تاثر واضح شکل اختیار کررہا ہے کہ میرٹ صرف لفظ بحیثیت ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے .
سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کا سینئر افسران کو نظرانداز کرکے جونیئر افسر کو تعینات کرنا محکمہ بلدیات کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے؟
واضح رہے کہ معزز اعلیٰ عدالتوں نے مختلف پٹیشنز میں او پی ایس تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا.