Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف ناراض
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف ناراض
دنیاکاروبار

کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف ناراض

Published March 21, 2023
Tags: Featured غریب کا پاکستان الگ امیر کا پاکستان الگ کوئی مشاورت نہیں کی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والے افراد کو سبسڈی دینے کے لیے امیر گاڑی والوں کے لیے ایندھن کی قیمتیں بڑھا کر فنڈز اکٹھا کرنے پر اس سے کوئی مشاورت نہیں کی۔امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ ’فنڈ کا عملہ اسکیم کے آپریشن، لاگت، ہدف بندی، دھوکا دہی اور استحصال سے متعلق تحفظات، اور آفسیٹ کے اقدامات کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کررہا ہے اور حکام کے ساتھ ان عناصر پر احتیاط سے بات چیت کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ’پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کی جانب ’خاصی پیش رفت‘ کی ہے۔

خیال رہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے درکار اربوں ڈالر کے فنڈ کے حصول کے لیے مذکورہ پالیسی وعدوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔

پاکستان نے ٹیکسوں اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سمیت سخت اقدامات کیے ہیں اور ساڑھے 6 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرض پیکیج کی بحالی کے لیے اپنی کرنسی کو کمزور ہونے دیا ہے۔

یہ فنڈز گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے نبرد آزما قوم کو کچھ ریلیف فراہم کریں گے اور اس سال انتخابات سے قبل معیشت کو بحران سے نکالنے میں مدد کریں گے۔

ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ جب کچھ مزید بقیہ پوائنٹس مکمل ہو جائیں گے تو عملے کی سطح کے معاہدے پر عمل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات کو یقینی بنانا کہ حکام کو ان کے پالیسی ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کے لیے کافی مالی اعانت فراہم ہو، اولین ترجیح ہے‘۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آئی ایم ایف ممالک کو ان وعدوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے جو انہوں نے بیل آؤٹ پیکج پر دستخط کرنے سے پہلے پاکستان کے فنڈز میں اضافے کے لیے کیے ہیں۔

پاکستان کو جون تک تقریباً 3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنا ہے جبکہ 4 ارب ڈالر قرض کا رول اوور متوقع ہے۔

ایک روز قبل وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سستا پیٹرول اسکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 50 روپے کے بجائے 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور چھ ہفتوں کے دوران اس اسکیم کو نافذ العمل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑی گاڑی والوں کو پیٹرول کی زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی کیونکہ یہاں پر غریب کا پاکستان الگ ہے اور امیر کا پاکستان الگ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سبسڈی کے اہل شہری کو ایک وقت میں دو سے تین لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے اور 800 سی سی یا اس سے کم والی گاڑی کو پیٹرول پر 30 لیٹر ماہانہ تک سبسڈی دی جائے گی اور ایک وقت میں گاڑی میں 5 سے 7 لیٹر پیٹرول ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے اہل افراد کو ان کے موبائل پر میسج موصول ہوگا اور وہ اس میسج کو پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول وصول کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس والوں کو ایک ڈیوائس فراہم کی جائے گی جس پر سبسڈی حاصل کرنے والے کا ریکارڈ موجود ہوگا۔

TAGGED:Featuredغریب کا پاکستان الگ امیر کا پاکستان الگکوئی مشاورت نہیں کی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابراعظم کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
Next Article کراچی:موبائل شاپس پرڈکیتی،سابق رینجرزاہلکارسمیت3ملزمان گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

ٹی20 میچ:بھارت کی نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے عبرتناک شکست

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے عبرتناک شکست دے دی ۔بھارت…

February 2, 2023
دلچسپ و عجیب

فلوریڈا: طلبہ سےدہشتگردی اور موت کا اعلان لکھوانے پر ٹیچر برطرف

میامی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی اسکول کے طالب علموں سےموت کا تعزیت نامہ لکھوانے اور ملک میں…

April 10, 2023
انٹرٹینمنٹ

جان وک کو ڈائن کہہ کر کیوں مخاطب کیا جاتا ہے ؟

کراچی (شوبز ڈیسک): جان وک وہ فلمی کردار ہے جو حالیہ برسوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے۔کیانو ریوز نے…

March 19, 2023
دنیا

روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

(ویب ڈیسک ): یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا…

September 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?