کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جبری شمولیتیں کروا کر عمران خان کو وزیراعظم بنوایا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جبری شادیوں اور علیحدگیوں کا ٹوئٹ دیکھا۔ ہم نے جبری شمولیتیں دیکھی ہیں۔ زبردستی پی ٹی آئی میں شمولیتیں کروا کرعمران خان کو وزیراعظم بنوایا گیا۔ عمران خان نے اداروں کو بدنام کیا اور دھمکیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کوئی کارنامے ایسے نہیں تھے جن سے متاثر ہو کر لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے۔ یہ لوگ جہاں سے آئے تھے وہاں جا رہے ہیں۔ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دیا وہ آپ سےتنگ تھے۔ آپ کے لوگ نظریاتی ہوتے تو ساتھ کھڑے ہوتے۔ان سے پوچھیں جو شہید ہوئے اور سیاست نہیں چھوڑی۔ آپ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔ کرپشن کی داستانیں کھل رہی ہیںم عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لئے مزید ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے مزید بسیں لائی جا رہی ہیں۔ سرکاری ٹیکسی سروس بھی شروع کریں گے۔