Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان آرمی چیف کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان آرمی چیف کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں: وزیراعظم
پاکستان

عمران خان آرمی چیف کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں: وزیراعظم

Published July 9, 2023
Tags: Featured اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے پراکسیوں کے استعمال کی چال بری طرح بے نقاب ہوچکی، ریاستی علامتوں پر منصوبہ بندی سے حملے ناکام ہونے کے بعد وہ واضح طورپربے چین ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ ان کی دھمکی، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہوگیا ہے، ایسی قابل مذمت حرکات کے ذریعے وہ صرف اپنے آپ کو بے نقاب کر رہے ہیں، مہم کا بنیادی مقصد ذاتی مفاد اور اقتدار پر قبضے کو ہر چیز پر ترجیح دینا ہے۔

Imran Khan continues to engage in a vile, sinister & malicious campaign against COAS General Syed Asim Munir. His trick of using the proxies to threaten the Army Chief of an assassination attempt has been badly exposed. After his methodically planned attack on the State symbols…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 9, 2023

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتیں اپنےآرمی چیف اور مسلح افواج کے پیچھےچٹان کی طرح کھڑے ہیں، افواج کے وقار، عزت اور سالمیت کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اس سے قبل ایک اور بیان میں وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملےکی سوشل میڈیا پر مہم پر شدید مذمت کی اور ایسی مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کے لیے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دو ٹوک پیغام ہے کہ ان کی ہر سازش کچل دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف مذموم شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہدا کےخلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی مہم ایک ہی منصوبےکی کڑی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ میڈیا مہم سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے، قوم اس گھناؤنی سازش کو 9 مئی کی خانہ جنگی کی سازش کی طرح ناکام بنائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایوس عناصرکو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

TAGGED:Featuredاندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا روانہ ہوگئی
Next Article لاہور کے بعد نئی دہلی میں بھی بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سعود شکیل نے سعید احمد کا ریکارڈ توڑدیا، ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے بائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل…

August 21, 2024
دنیا

غزہ میں جاری قتل عام صرف امریکا ہی روک سکتا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل…

December 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

سیاسی اخلاقیات کا قحط:امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی لگادی

پشاور(ویب‌ڈیسک): گورنر خیبر پختونخوا کے اپنی رہائش گاہ کے پی کے ہاؤس آنے پر پابندی لگادی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی کے…

May 15, 2024
پاکستان

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

(ویب ڈیسک):محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا…

June 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?