کراچی (ویب ڈیسک): گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ عمران خان اپنے بچے برطانیہ میں رکھ کردوسروں کےبچوں سےفوج پرحملے کروارہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پرپی ٹی آئی کارکنوں کا ردعمل افواج پاکستان کی طرف ہی کیوں تھا، عمران خان اپنے بچے برطانیہ میں رکھ کردوسروں کےبچوں سےفوج پرحملے کروارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پاکستان کیلئے لیکن اب دوسروں کیلئے کھیل رہے ہیں، وہ اس ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہیں اور ان کا ایجنڈا صرف افواج پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ملزم کوخوش آمدید کہنےکی نئی روایت ڈالی ہے، اب اس پر قائم رہنا ہوگا، آئندہ کوئی بھی ملزم مرسیڈیز میں بلایا جائے بکتر بند میں نہیں، عمران خان کو این آر او مل چکا ہے۔
کامران ٹیسوری نے افواج اورقائداعظم سے یکجہتی کیلئے اتوار شام 4 بجے مزار قائد پرریلی کا اعلان کیا۔