Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان بہتر سہولیات والے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 منتقل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان بہتر سہولیات والے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 منتقل
پاکستان

عمران خان بہتر سہولیات والے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 منتقل

Published August 7, 2023
Tags: Featured اٹک ہسپتال کے ڈاکڑز کی ٹیم تین شفٹوں میں 24 گھنٹے تعینات ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی 24 گھنٹے جیل کے باہر موجود رکھی ہے
Share
SHARE

اٹک (ویب ڈیسک): توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا پانے والے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بہتر سہولیات دیتے ہوئے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 میں منتقل کردیاگیا۔طبی معائنے کے لیے تین شفٹوں میں میڈیکل آفیسر بھی 24 گھنٹے کے لیے تعینات کردیا گیا۔ جیل کے اندرون و بیرون سیکورٹی بھی ہائی الرٹ ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے اسیری کی دوسری رات بھی سکون سے گزاری تجہد و نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سوئے۔چیرمین پی ٹی آئی جیل کے ہائی سیکورٹی سیل نمبر ون سے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 میں منتقل کردیاگیا ہے سیل نمبر 2 کے کمرے کا سائز سیل ون کے کمرے سے بڑا ہے جہاں انھیں کرسی میز، چارپائی اور گدے وغیرہ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

سیل نمبر ٹو کے گرد بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز مسلسل تعینات رہ کر سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیل کی بیرونی اطراف کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ جاری ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر کسی جیل آفیسر کو سیل نمبر 2 جہاں چیئرمین پی ٹی آئی اسیر ہیں جانے کی اجازت نہیں۔

جیل میں اسیری کے دوران چیرمین پی ٹی آئی نے حسب معمول تجہد ادا کیے بعدازاں نماز فجر ادا کرکے قران پاک کی تلاوت کی اور بعد سوگئے۔

جیل میں چیرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل معائنے کے لیے اٹک ہسپتال کے ڈاکڑز کی ٹیم تین شفٹوں میں 24 گھنٹے تعینات کردی گئی ہے ۔ 8 ،8 گھنٹے کی ہر شفٹ کا میڈیکل آفیسر تین مرتبہ وزٹ کرکے عمران خان کو چیک کرتا ہے اور زبانی بھی مسئلہ دریافت کیاجاتا ہے۔

اسی طرح ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی پیرا میڈکس عملے کے ساتھ24 گھنٹے جیل کے باہر موجود رکھی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے جیل کے تین راستے ہیں تینوں کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے اور صرف انتہائی ضروری گاڑی کو چیکنگ کے بعد وہاں سے گزارا جارہا ہے۔

جیل اٹک کی جانب والے تینوں راستوں پر اٹک پولیس کی پکٹیں لگائی گئی ہیں ضلعی پولیس و رینجرز کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی اسیری کے دوران مطمئن رہے اور رات کو بھی ساتھ لائی انگریزی کی کتب کا مطالعہ بھی کرتے رہے۔

ذرائع کا کہناتھا چیرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی آج ملاقات متوقع ہے۔

TAGGED:Featuredاٹک ہسپتال کے ڈاکڑز کی ٹیم تین شفٹوں میں 24 گھنٹے تعیناتریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی 24 گھنٹے جیل کے باہر موجود رکھی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی
Next Article کراچی ایئر پورٹ:FIA کی کارروائی، صوابی کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

FIA کی کارروائی، یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ پنجاب سے گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ…

June 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

عمران کو احاطہ عدالت میں گرفتار کرکے نیب نے قانون ہاتھ میں کیوں لیا؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست…

May 11, 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن ناکام رہا؛اسد عمر، میئر ہمارا بنے گا؛ حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نمبر ون پارٹی ہیں کوئی اس کو عزت…

January 20, 2023
پاکستانکاروبار

افغان اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکی ڈالر مزید سستا، 297 روپے کا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک): انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے…

September 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?