Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دھرتی آلودگی کے گھیرے میں: بادلوں میں بھی پلاسٹک کےذرات کی تصدیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > دھرتی آلودگی کے گھیرے میں: بادلوں میں بھی پلاسٹک کےذرات کی تصدیق
سائنس و ٹیکنالوجی

دھرتی آلودگی کے گھیرے میں: بادلوں میں بھی پلاسٹک کےذرات کی تصدیق

Published September 28, 2023
Tags: Featured پلاسٹک کے ذرات کا مسئلہ کتنا بڑا ہے
Share
SHARE

ٹوکیو (ٹیک ڈیسک): اب تک پلاسٹک کے ننھے ذرات کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے لے کر سمندر کی گہرائیوں میں دریافت کیا جاچکا ہے۔مگر اب پہلی بار سائنسدانوں نے بادلوں میں بھی پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جہاں وہ موسم پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہو سکتے ہیں۔یہ انکشاف جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

جرنل انوائرمنٹل کیمسٹری لیٹرز میں شائع تحقیق کے لیے ماہرین نے ماؤنٹ فیوجی اور ماؤنٹ Oyama کی چوٹیوں پر جاکر دھند سے پانی کے نمونے جمع کیے۔

اس کے بعد جدید امیجنگ تکنیکس کا استعمال کرکے ان نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیقی ٹیم نے پولیمرز کے 9 مختلف اقسام جبکہ ربڑ کی ایک قسم کے پلاسٹک کے ذرات کو ان نمونوں میں دریافت کیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بادلوں کے ہر ایک لیٹر پانی میں 6.7 سے 13.9 پلاسٹک کے ذرات موجود تھے۔

محققین نے بتایا کہ اگر پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے کی فوری روک تھام نہیں کی گئی تو موسمیاتی تبدیلیاں اور ماحولیاتی خطرات حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں جس کے نتیجے میں مستقبل میں ناقابل تلافی ماحولیاتی نقصان ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے ذرات جب فضا میں پہنچتے ہیں اور سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن کا سامنا کرتے ہیں تو اس سے گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انٹار کٹیکا سے لے کر دنیا کے دور دراز واقع خطوں میں پلاسٹک کے یہ ننھے ذرات کس طرح پہنچتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے ابھی تک زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔

البتہ جاپانی سائنسدانوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہوا کے ذریعے پلاسٹک کے ذرات بادلوں کے پانی تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ انسان اور جانور بھی ان ذرات کو نگل رہے ہیں اور یہ پھیپھڑوں، خون، دل اور دیگر حصوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں بھی کروڑوں پلاسٹک کے ذرات موجود ہیں جو وہاں سے کسی طرح فضا میں پہنچتے ہیں اور موجودہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ذرات بادلوں کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، جس سے کھانے پینے کی ہر چیز بارش کے باعث آلودہ ہو جاتی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کن اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے ، مگر نئی دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات کا مسئلہ کتنا بڑا ہے۔

TAGGED:Featuredپلاسٹک کے ذرات کا مسئلہ کتنا بڑا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
Next Article ملک میں جتھے کی طاقت کی نفی نہیں ہوئی، جو ہو جائے کہا جاتا ہے مٹی پاؤ: چیف جسٹس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت ٹرین حادثہ: ہلاکتیں 288، زخمیوں کی تعداد 900 سے متجاوز

اڑیسہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست اڑیسہ میں دو بھارتی مسافر ٹرینوں کے تصادم سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر…

June 3, 2023
پاکستان

وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے؛ کائرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ…

July 17, 2023
پاکستان

لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانیوالےگینگ کا سرغنہ ملتان سے گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والےگینگ کے سرغنہ…

February 26, 2024
کھیل

بورڈ تبدیل،معاہدہ ختم،غیرملکی کوچز کےپاکستان نہ آنے کی وجہ

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلیے…

January 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?